وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں کوسٹ گارڈ کمانڈروں کی 40ویں کانفرنس  کا افتتاح کیا


ہندوستان کے ساحلی دفاع اور سمندری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے مسلسل کام کرنے کے لئے آئی سی جی کی تعریف کی

Posted On: 30 NOV 2023 2:35PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے ساحلی دفاع اور سمندری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھیں۔ آج یعنی 30 نومبر 2023 کو نئی دلی میں کوسٹ گارڈ کمانڈروں کی  40ویں کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے رکشا منتری نے سمندری سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے آئی سی جی کی تعریف کی اور تلاش اور بچاؤ مہم کے ساتھ ساتھ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق ان کے کاموں کو سراہا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ،  ‘‘آئی سی جی نے اپنے قیام کے دن سے ہی سمندر میں سفر کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور تمام طرح کے حالات میں اُن کی حفاظت  کرنے میں بہترین خدمت انجام دی ہے۔’’انہوں نے  سامان اور دواؤں کی غیر قانونی ٹریفکنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس کے دوران ڈائرکٹر جنرل راکیش پال نے موجودہ ترقیاتی پروجیکٹوں، کام کاج سے متعلق تیاری اور آئی سی جی کے مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں رکشا منتری کو معلومات فراہم کیں۔ اس تین روزہ کانفرنس کا مقصد عصری سمندری چیلنجز سے نمٹنا اور ملک کی ساحلی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا ہے۔  اس کانفرنس میں وزارت دفاع اور آئی سی جی کے سینئر افسران شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں کئی ضروری موضوعات شامل ہیں جیسے کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائی  سے متعلق سمندری حفاظت کے نظام کو  مضبوط کرنا، سمندری آلودگی سے نمٹنا، سامان اور دواؤں کی غیر قانونی آمدورفت کے خلاف مہم چلانا ، سمندری ماہی گیروں اور مسافروں کی حفاظت، ساحلی سکیورٹی کے اقدامات کو مضبوط کرنا، بین ایجنسی اشتراک میں اضافہ اور سمندری علاقے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔

یہ کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جہاں افسران متعدد پالیسیوں اور اسٹریٹجک امور کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں اور مستقبل کا روڈ میپ تیار کرتے ہیں۔ اس کا مقصد سروس کاآٗئندہ کا وژن تیار کرنا اور چنوتیوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے  کے حل تلاش کرنا ہے۔

***



(Release ID: 1981117) Visitor Counter : 59


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi