وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مہاساگر


‘بھارتی بحریہ کی سمندری سربراہوں کے درمیان رابطہ کاری پہل قدمی ’

Posted On: 30 NOV 2023 11:30AM by PIB Delhi

مہاساگر جو کہ وسیع سمندر کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک اور لفظ ہے، وہ خطے میں سب کے لیے فعال سلامتی اور ترقی کے لیے بحری اداروں کے  سربراہان کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل بات چیت کے لیے ہندوستانی بحریہ کا رابطہ کاری پر مبنی اقدام  ہے۔

29 نومبر 2023 کو ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ اعلیٰ سطحی ورچوئل بات چیت کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی مہاساگر نے کی تھی، جس کے دوران بحریہ کے سربراہ ایڈم آر ہری کمار نے بحریہ/میری ٹائم ایجنسیوں کے سربراہان اور آئی او آر کے ساحلوں یعنی بنگلہ دیش، کوموروس، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، ماریشس، موزمبیق، سیشلز، سری لنکا اور تنزانیہ کی سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت کا موضوع تھا ‘مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی طرف اجتماعی سمندری طریقہ کار’، جو بحر ہند کے خطے (آئی او آر) میں  گنجائشوں  اور صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور ان کے درمیان تعاون قائم کرنے کے لیے موجودہ اور لازمی  ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، جو حکومت ہند کے ساگر خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے وژن کے مطابق ہے۔

بات چیت کے دوران، شریک ممالک کے عہدیداروں نے مشترکہ سمندری چیلنجوں اور اجتماعی اور تعاون پر مبنی انداز میں ان سے نمٹنے کی ضرورت پر کھلے دل سے خیالات کا تبادلہ کیا۔ ایڈ ایم آر ہری کمار، سی این ایس نے‘علاقائی مسائل کے علاقائی حل’ تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)Mahasagar23official852Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)PhotoTYYC.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب ۔ع ن

(U: 1582)


(Release ID: 1981020) Visitor Counter : 100