وزارت اطلاعات ونشریات
ہماچل پردیش پولیس آرکسٹرا نے آئی ایف ایف آئی 54 گوا کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا
ہماچل پردیش پولیس کے آرکسٹرا ’ہارمنی آف دی پائنز‘ نے 28 نومبر 2023 کو گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 54 کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
آرکسٹرا کو عالمی شہرت یافتہ، آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ اداکار مائیکل ڈگلس اور گوا کے چیف منسٹر جناب پرمود ساونت نے کھڑے ہوکر داد دی۔
میوزیکل گروپ کے سربراہ انسپکٹر وجے نے اپنے گروپ کی جانب سے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گوا میں آئی ایف ایف آئی 54 کی اختتامی تقریب میں مظاہرہ کرنے کا یہ موقع فراہم کیا۔
ہماچل پردیش پولیس آرکسٹرا ایک شاندار میوزیکل گروپ ہے جس کا آغاز 1996 میں صرف سات ممبروں کے ساتھ ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس فورس کو درپیش تناؤ کو کم کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر تشکیل دیے گئے، اس بینڈ نے جلد ہی مختلف محکمانہ پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔
ہارمنی آف دی پائنز نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2023 گوا کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
ہماچل پردیش پولیس آرکسٹرا کلرز ٹی وی پر ہنرباز دیش کی شان کے فائنلسٹ ہیں اور انہوں نے بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی اور بعد میں انہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ بینڈ کی شہرت میں اضافہ اس وقت نئی بلندیوں پر پہنچا جب انہیں ہندوستانی پوسٹل اسٹیمپ پر نمایاں کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
2016 میں ایک اہم تقریب میں، ہماچل پردیش حکومت نے باضابطہ طور پر اس بینڈ کی منظوری دی اور انہیں ”ہارمنی آف دی پائنز ہماچل پردیش پولیس آرکسٹرا“ کا خطاب دیا۔ اس پہچان نے انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خاکی وردی کی نمائندگی کرنے والا ہندوستان کا پہلا بینڈ بنا دیا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1571
(Release ID: 1980944)
Visitor Counter : 87