وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا کی قبائلی مہم 15ویں دن میں داخل

Posted On: 29 NOV 2023 5:41PM by PIB Delhi

بڑی اسکیموں کے لیے مرکزی حکومت کی آرزومند رابطہ کاری مہم ناگالینڈ کے دیماپور، توئین سنگ اور موکوک چنگ ضلعوں میں قبائلی مقامات کے لیے وکست بھارت سنکلپ یاترا آج 15ویں دن میں داخل ہو گئی۔ اس مہم کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر کو جھارکھنڈ کے کھونٹی گاؤں سے ہری جھنڈی دکھائی تھی اور اس میں ملک بھر کے بنیادی طور پر درج فہرست ذات  کی آبادی والے ضلعوں کو شامل کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ada85c47-98fb-4412-b2d6-7df4dd699304QTM4.jpeg

دیماپور ضلع میں آج کل دو پروگرام منعقد کیے گئے۔ پہلا پروگرام چاموکے دیما بلاک کے ماتحت دھنسری پار گاؤں میں اور دوسرا پروگرام چموکے دیما بلاک کے ماتحت رجھافے گاؤں میں ہوا۔ دونوں پروگراموں کو ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ لگی وی بی ایس وائی آؤٹ ریچ وین کے ذریعے پیش کیا گیا تھا، جس میں عوام کے لیے سرکاری فلاحی اسکیموں کی تفصیل دی گئی تھی۔ پروگراموں میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے، ن میں زیادہ تر عورتیں تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-29at5.36.09PM97T2.jpeg

موکوک چنگ ضلع میں اونگ پانگ کونگ شمالی بلاک کے ماتحت میئی لونگ گاؤں میں مہم چلائی گئی۔  پروگرام کی جگہ پر  گاؤں کے لوگوں کا مختلف  پروگراموں اور بینکنگ خدمات کے لیے موقع پر ہی رجسٹریشن کیا گیا، جس میں سرکاری فلاحی اسکیموں کے مستفیدین کے ذریعے کامیابی کی کہانیاں بھی شیئر کی گئیں۔ پروگرام کے دیگر  دلکش حصے میں صحت کی جانچ اور گاؤں والوں کے لیے زرعی مقاصد میں استعمال کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کی نمائش تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-29at4.30.56PMA2E1.jpeg

نوک سین بلاک کے ماتحت توئین سانگ ضلع میں دو پروگرام منعقد کیے گئے – ایک نوک سین گاؤں میں اور دوسرا لٹیم گاؤں میں۔ دونوں پروگراموں میں بڑی تعداد میں  گاؤں والے شامل ہوئے، جنہیں ایس ڈی او نوکسین روہبی سنگتم نے وی بی ایس وائی کے مقاصد سے متعارف کرایا۔ عوام کو وی بی ایس وائی کا حلف بھی دلایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-29at4.19.00PM(1)EPA3.jpeg

پروگرام کے دوران  کسان کریڈٹ کارڈ سے مستفید ہونے والے بی یوہم، ایس ایچ جی رکن نیم چینگ نونگلا، چبنگ نیملا اور بین جونگ لیملا نے بھی اپنی کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔

*****

ش ح – ق ت – م ر

U: 1568


(Release ID: 1980941) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia