ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت، 2 دسمبر سے 5 دسمبر تک ممبئی میں بین الاقوامی کپاس مشاورتی کمیٹی کی 81ویں مکمل میٹنگ کی میزبانی کرے گی


ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل میٹنگ کا افتتاح کریں گے

اجلاس میں 35 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین کی شرکت کا امکان ہے

Posted On: 29 NOV 2023 5:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت 2 سے 5 دسمبر 2023 کے دوران جیو ورلڈ کنونشن سینٹر، ممبئی میں، بین الاقوامی کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کی 81ویں مکمل میٹنگ کی میزبانی کر رہی ہے جوٹیکسٹائل کمشنر آفس،کاٹن کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی)، کنفیڈریشن آف انڈین ٹیکسٹائل انڈسٹری (سی آئی ٹی آئی) اور کاٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی اے آئی) کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے۔تقریباً 8 سال بعد اس تقریب کی میزبانی کرنا ہندوستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، ، 2 دسمبر 2023 کو دوپہر دوبجے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر، ممبئی میں اس مکمل اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ توقع ہے کہ مختلف براعظموں کے 35 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین، جن میں کپاس کی کاشت کرنے والے اور استعمال کرنے والے مختلف ممالک/خطوں کے حکومتی نمائندے، معروف صنعت کار، اہم کاروباری مندوبین، نامور سائنسدان اور محققین وغیرہ شامل ہیں، اس 4 روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 2019 کے بعد کووڈ-19 وباء کی وجہ سے یہ پہلی شخصی طور پر مکمل میٹنگ ہوگی۔ پچھلی تقریب کی میزبانی ہندوستان نے 2015 میں کی تھی جس کا موضوع تھا ’’فارم سے فیبرک: کاٹن کے بہت سے چہرے‘‘۔ یہ قیمت میں اضافے پر توجہ مرکوز کرتا تھا۔ اس ضمن میں پیشرفت کرنا یہ ہے کہ ایجنڈے کو معاشیات سے ماحولیات تک لے جانا ہے۔ یہ بھی 5 ویں مرتبہ ہے کہ گزشتہ 6 دہائیوں میں  آئی سی اے سی کی مکمل میٹنگ ہندوستان میں منعقد ہو رہی ہے۔

جیسا کہ سبھی واقف ہوں گے، کہ آئی سی اے سی ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو کپاس کا احاطہ کرتا ہے، جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہوا ہے۔  آئی سی اے سی1939 میں تشکیل دیا گیا تھا اور اس وقت اس کے 28 رکن ممالک ہیں۔ برازیل، مصر، فرانس، سوڈان اور امریکہ کے ساتھ ہندوستان اس فورم کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک جو  آئی سی اے سی کے رکن نہیں ہیں وہ بھی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ 80ویں مکمل میٹنگ ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے، نومبر اور دسمبر 2022 کے درمیان منعقد کی گئی تھی، جس کا موضوع تھا ’’جدت اور قیادت کے ذریعے پائیداری کو آگے بڑھانا‘‘۔  آئی سی اے سی کا مکمل اجلاس ہر سال  آئی سی اے سی کے رکن ممالک میں ان کی دعوت پر منعقد ہوتا ہے۔  آئی سی اے سی کی مکمل میٹنگ عالمی کپاس کی صنعت کے لیے اہمیت کے حامل بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کے لیے ایک فورم فراہم کرتی ہے اور کپاس کی پیداوار، استعمال اور تجارت کرنے والے ممالک کی صنعت اور حکومتی رہنماؤں کو باہمی تشویش کے معاملات پر غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔  آئی سی اے سی کا مکمل اجلاس تجارت، صنعت اور ثقافت کے فروغ کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

اس مکمل اجلاس کا موضوع ’’کاٹن ویلیو چین: عالمی خوشحالی کے لیے مقامی اختراعات‘‘ ہے۔ 81ویں مکمل ا جلاس کا مقصد کپاس کی متحرک معیشت کے لیے پیداواری صلاحیت، آب و ہوا کی لچک اور گردش کے بارے میں دنیا بھر میں اختراعات، معیارات، اچھے طریقوں اور تجربات کو بانٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ توجہ مقامی اختراعات اور پائیداری کے لیے جدید ٹیکنالوجیوں پر مرکوز ہے جو مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں، لیکن پیداوار، پروسیسنگ، تجارت، فیشن اور ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ، لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی سے تعلق رکھنے والی کاٹن ویلیو چین کی خوشحالی کے عالمی اثرات اور امکانات ہیں۔

اس مکمل میٹنگ میں کپاس کے ارد گرد موضوعات کی ایک وسیع رینج شامل ہے، جن میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجیاں، کپاس کی پیداوار کے لیے گیم چینجرز کے طور پر موسمیاتی اسمارٹ اختراعات، حالیہ متاثر کن تکنیکی ترقی، ٹیکسٹائل کے لیے صنعت 4.0: ٹیکسٹائل میں اسمارٹ مینوفیکچرنگ، برانڈ سازی میں عالمی کوششیں کوالٹی ایشورنس، جینیات، کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تنوع، کپاس اور موسمیاتی لچک، عالمی تعاون کے لیے تکنیکی اختراعات اور چیلنجوں سے مواقع حاصل کرنے کے لیے دیگر اجلاس کے ساتھ ساتھ کپاس کی ٹیکسٹائل ویلیو چین میں ترقی کے لیے ممکنہ تعاون پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے جی 20 کی اپنی صدارت کے دوران، قوموں کو اس کرہ ارض کے لیے علم اور ٹیکنالوجی کے ذرائع میں تعاون کرنے کی تلقین کی۔ اجتماعی کوشش یہ ہوگی کہ ایک عوام اور ایک کرۂ ارض میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری اداروں کی پائیداری کے لیے بہترین طریقوں اور وسائل کو ایک ساتھ لایا جائے۔

یہ تقریب ہندوستان کو ہندوستان میں کپاس پر مبنی ٹیکسٹائل صنعت کی طاقت، ترقی اور لچک کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ کیس اسٹڈیز، کامیابی کی کہانیاں اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے اختراعی اقدامات کا اشتراک کرنا؛ کاربن کے حصول کے ذریعے پیداواریت، پائیداری بڑھانے کے لیے مقامی اقدامات کو اجاگر کرنا: حالیہ پیش رفت؛ کیڑوں کے انتظام کی حکمت عملی، کپاس اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کے لیے پانی کے انتظام میں پیشرفت کرنا؛ کوالٹی اشورینس اور ٹریس ایبلٹی؛ سرٹیفیکیشن کے نظاموں، کپاس کی ضمنی مصنوعات کو ہم آہنگ کرنا، کستوری کپاس کے ہندوستانی برانڈ کو دنیا میں لانچ کرنے کا اعلان کرنا، قیمت کی دریافت کے طریقہ کار کی اہمیت، کپاس کی تجارت کے لیے ثالثی؛ سپورٹ سروسز میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا، ڈیجیٹل انقلاب کے اثرات اور پروسیس میں شراکت کے ساتھ ساتھ فارم پر مصنوعات کو اعلی قدر کی تخلیق کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

عالمی کپاس ویلیو چین میں شفافیت کی ضرورت کو ترجیح دیتے ہوئے، ہندوستان مقامی اختراعات، تنوع اور پائیداری کی اقدار، سالمیت اور کپاس کی ویلیو چین میں جامعیت پر زور دیتے ہوئے پیشرفت کر رہا ہے۔ ’کستوری کاٹن بھارت‘ برانڈ کا آغاز ملک کی جانب سے نرم، مضبوط اور خالص کپاس کی فراہمی کے لیے، کاٹن ٹیکسٹائل ویلیو چین میں بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مکمل سراغ رسانی اور شفافیت کے حل فراہم کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اچھے زرعی طریقوں کو آگے بڑھانا، کسانوں کے لیے مناسب معاشی فوائد فراہم کرے گا، مقامی معیشت میں گردش کی حوصلہ افزائی کرے گا اور آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار زندگی کی بنیاد بنائے گا۔ وزیر اعظم کے ’ایف 5‘ فارمولے کی رہنمائی کے ساتھ، ہندوستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر مسلسل ترقی کے لیے تیار ہے، اور ’کستوری کاٹن‘ معیار اور یقین دہانی کے لیے قوم کی لگن کی ایک روشن مثال کے طور پر روشن ہے۔

میٹنگ میں کپاس کی معیشت کے مختلف پہلوؤں پر دن بھر کے اجلاس شامل ہوں گے جس کے بعد صنعت و تجارت کی جانب سے شام کے استقبالیہ اور عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا۔ قیادت نے ٹیکسٹائل کی وزارت، زراعت کی وزارت اور حصہ لینے والی ریاستی حکومتوں اور وزارت تجارت اور وزارت خارجہ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے اور اس فورم کو بہترین خیالات اور طریقوں کے سنگم کے لیے مناسب سہولت فراہم کی ہے۔

اعلیٰ سطحی چار روزہ مکمل میٹنگ کے بعد، دلچسپی رکھنے والے مندوبین کے لیے 6 سے 8 دسمبر 2023 تک ٹیکسٹائل سٹی احمد آباد اور اس کے آس پاس تکنیکی دورے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس دورے کا مقصد کپاس پر خصوصی توجہ کے ساتھ، فارم سے فیشن تک کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے بارے میں بصیرت فراہم کرنا ہے۔

بھارت دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش، بھارت ٹیکس 2024 کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے، جو کہ 26 سے 29 فروری 2024 تک بین الاقوامی نمائش کم کنونشن سینٹر(آئی ای سی سی) میں پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہونا ہے۔ بین الاقوامی شرکاء ٹیکسٹائل مصنوعات کے سپیکٹرم کی نمائش کے ساتھ بھی مشغول ہوں گے۔ بھارت ٹیکس ہینڈلوم، میک اپ اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے 10000 سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ دنیا کے سامنے نمائش کے لیے تیار ہے۔

*****

U.No.1557

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1980912) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil