صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے کیولیہ دھام کی صدسالہ تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 29 NOV 2023 5:30PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ  ہند محترمہ دورپدی مرمونے آج  (29نومبر ،2023)مہاراشٹرکے لوناوالامیں کیولیہ دھام کے ذریعہ منعقدہ  ‘اسکولی تعلیم کے نظام میں یوگا کو مربوط کرنا –فکر کو پرواز دینا ’ کے موضوع پرایک قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرخطاب پرکرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاکہ یوگا عالمی برادری کے لئے ہندوستان کا ایک گرانقدرتحفہ ہے ۔ دنیا کے بیشترممالک میں ہرسال  یوم یوگا منایاجاتاہے ۔ انھوں نے بتایاکہ اپنی قراردادمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کہاہے کہ یوگا کی مشق  صحت وتندرستی کے لئے ایک کلی نظریہ فراہم کراتی ہے اوریہ پوری عالمی برادری کی صحت کے لئےمفید ہے ۔ انھوں نے کہاکہ قومی تعلیمی  پالیسی 2020میں ہندوستانی علمی روایت کو ایک اہم مقام دیاگیاہے ،جس کا مقصد یوگا کے فائدوں کو  بچوں اورہماری نوجوان نسل تک پہنچانے میں مددکرناہے ۔

صدرجمہوریہ نے کہاکہ یوگا کسی بھی شخص کی مجموعی ترقی کا ایک طریقہ ہے ۔اس کو  جسمانی ، ذہنی ، جذباتی ، سماجی اورروحانی ترقی کا ایک موثرسمجھاجاتا ہے۔بہت زیادہ تحقیق اورجانچ کے بعد ہمارے قدیم سادھوؤں نے یہ تسلیم کیاتھا کہ یوگاپرعمل کرنا آزادی  حاصل کرنے میں مدد گارہے ۔ انھوں نے 20ویں صدی میں سوامی کوالیہ نند جی جیسی عظیم شخصیات نے اس سائنسی نظریے کی تشہیرکی اور یوگا سسٹم کے فائدوں سے لوگوں کو آگاہ کرایا۔

صدرجمہوریہ نے کہاکہ سوامی کوالیہ نند جی اسکولوں میں یوگا کی تعلیم کو پھیلانے کو بہت زیادہ اہمیت دیاکرتے تھے ۔ انھوں نے اس بات پراعتماد کااظہارکیا کیولیہ دھام سنستھان کے ذریعہ چلایاجانے والا اسکول کیولیہ ودیانکیتن  دیگراسکولوں  کے لئے مثال پیش کرے گااورانھیں تحریک دیگا ۔ انھوں نے اس بات پربھی اعتماد کااظہارکیاکہ کیولیہ دھام یوگا کی روایت اورسائنس کو موثر طریقے سے ملانے کے کام کو  مسلسل جاری رکھے گا اور عالمی برادری  ، خصوصی طورپرنوجوانوں کو کلی ترقی کی راہ پر آگے بڑھائے گا ۔

Please click here to see the President's Speech-

*********

U.NO.1560

(ش ح۔  اگ ۔ع آ)


(Release ID: 1980895) Visitor Counter : 95