الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر راجیو چندرا شیکھر، بینگلور ٹیک سمٹ 2023 میں شرکت کریں گے
Posted On:
29 NOV 2023 4:56PM by PIB Delhi
ہنر مندی کے فروغ و صنعت کاری اور الیکٹرانکس و آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر جمعرات کو بینگلور پیلس میں منعقد ہونے والے بینگلور ٹیک سمٹ 2023 کے 26 ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ وزیر موصوف ایک گول میز کانفرنس میں اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں آئی ٹی ای صنعت کے اہم لیڈر بھی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان کا سلی کون ڈیزائن انجینئرنگ ، انڈیا کی کنٹری ہیڈ اور سینئر وائس پریسڈینٹ محترم جیا جگدیش کے ساتھ ایک گفتگو میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ ایس ٹی پی آئی آئی ٹی ایکسپورٹ ایوارڈ بھی عطا کریں گے۔
وزیر راجیو چندر شیکھر دیگر ٹیکنالوجی کے علاوہ اے آئی ، سیمی کنڈیکٹر، الیکٹرانک مینوفیکچرنگ اور ڈیپ ٹیک جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2014 کے بعد سے بھارت میں اسٹارٹ اپ کے ماحولیاتی نظام میں شاندار فروغ کے بارے میں بھی اپنے خیالات پیش کریں گے۔ وزیر موصوف عالمی ویلیو اور سپلائی چین میں جاری فعال تبدیلی کے دوران ایک بھروسے مند ٹیک ساجھیداری کے طور پر بھارت کے ابھرتے ہوئے رول کو بھی اجاگر کریں گے۔
اس تین روز کانفرنس میں 30 سے زیادہ ملکوں کے 400 سے زیادہ مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں ، جس میں مندوبین کی تعداد 3000 سے تجاوز کر سکتی ہے، 350 شرکت کرنے والے اسٹارٹ اپس نمائش کریں گے اور نوجوان تحقیق کاروں کے ذریعہ 100 بائیو پوسٹرس پیش کئے جائیں گے۔
اس کانفرنس کا انعقاد حکومت کرناٹک کے الیکٹرانکس، آئی ٹی ، بی ٹی، ایس اینڈ ٹی کے محکمے کے ذریعہ کیا جا رہا ہے، جب کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) شریک میزبان ہیں۔ ٹیک سمٹ کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح ، جسے بینگلور آئی ٹی ڈاٹ کام کا نام دیا گیا تھا، 1998 میں اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-1559
(Release ID: 1980889)
Visitor Counter : 80