وزارت دفاع
رکشامنتری نے ڈی آرڈی او کوالٹی کانکلیومیں ہندوستانی دفاعی مینوفیکچررزسےاپیل کی کہ وہ ہندوستان کو ایک خالص دفاعی برآمدکاربنانے کے لئے معیاری مینوفیکچرنگ کا ایک کلچر تیارکریں
‘‘بین الاقوامی مسابقت میں بازارکے لئے معیاری مصنوعات شرط ہے ’’
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے مسلح افواج کے لئے اعلیٰ معیاروالے قابل اعتماد اوران پرمحفوظ فوجی نظام تیارکرنے کی ضرورت ہے
Posted On:
29 NOV 2023 2:42PM by PIB Delhi
رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی کے دفاعی مینوفیکچررز سے اپیل کی کہ وہ دفاعی پروڈکشن میں کوالٹی کا ایک کلچرتیارکریں ۔ انھوں نے کوالٹی مینوفیکچرنگ کو بین الاقوامی بازارمیں مسابقت کے لئے ایک شرط قراردیا۔ نئی دہلی میں 29نومبر2023کو ‘دفاعی پروڈکٹس میں خود کفیلی کے لئے کوالٹی اوڈیسی ’ کے موضوع پرمنعقد ہ ڈی آرڈی اوکانکلیوکے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ صرف معیاری پروڈکٹس ہی عالمی مانگ پیداکرتے ہیں ، اوراسی سے ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب اورایک خالص دفاعی برآمدکاربنانے کے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن کو حقیقت کا جامہ پہنانے میں مدد ملے گی ۔
رکشامنتری نے بتایاکہ جو ممالک معیاری پروڈکٹ تیارکرتے ہیں وہ اپنے آلات دنیا بھرکے ممالک کو برآمدکرتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہاکہ اچھی کوالٹی کی وجہ سے ان پلیٹ فارموں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں ، لیکن یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ درآمدکار ممالک جدید ترین مصنوعات کے لئے اس سے بھی زیادہ قیمت اداکرنے کے لئے تیارہیں ۔
اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ بہترین کوالٹی کی مصنوعات گھریلودفاعی صنعت کو معتبربناتی ہیں ، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ملک کے اندرایسے آلات کی مینوفیکچرنگ عالمی مانگ میں اضافہ کرے گی اور اس سے بین الاقوامی بازارمیں ہندوستان کے وقار میں بہتری آئے گی ۔ انھوں نے معیاری دفاعی مصنوعات تیارکرنے میں لاگت کے کنٹرول کی اہمیت پربھی زوردیا۔
‘‘جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ لاگت کے کنٹرول کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیئے ، لیکن یہ کام کوالٹی کی قیمت پرنہیں کیاجاناچاہیئے ۔ ہمیں عالمی سطح پر قیمت کے معاملے میں مسابقتی ہوناپڑے گالیکن یہ کام بہترین کوالٹی برقراررکھتے ہوئے کرنا ہوگا ۔ہمیں اسی خیال کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔ ’’
انھوں نے اعلیٰ کوالٹی کے ایسے فوجی نظام تیارکرنے کی ضرورت پرزوردیاجو موثر ، قابل اعتماد اورمحفوظ ہوں اور مشنوں کو کامیابی کے ساتھ پوراکرنے میں مسلح دستوں کی مدد کرسکتے ہوں ۔
رکشامنتری نے اہل صنعتوں کے نمائندوں کو سسٹم فار ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اسیسمنٹ اینڈ رینکنگ (ایس اے ایم اے آر) سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے ۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈیفنس آراینڈ ڈی محکمے کے سکریٹری اورڈی آرڈی او کے چیئرمین ڈاکٹرسمیروی کامت نے کوالٹی سسٹم تیارکرنے کے لئے ڈی آرڈی او کے عزم کی تصدیق کی ۔ انھوں نے تمام متعلقین سے درخواست کی کہ وہ اعلیٰ کوالٹی کے ملک کے اندرتیارکردہ فوجی سسٹمز کے معاملے میں خودکفیلی کے لئے مستحکم عزم اوراس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔ صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی )کے سکریٹری جناب راجیش کمارسنگھ اور کوالٹی کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جناب جیکسے شاہ بھی اس موقع پرموجود تھے ۔
اس کانکلیومیں ڈی آرڈی او کے ڈائریکٹرجنرلوں ، ڈائریکٹروں ، ڈی آرڈی اولیباریٹریز کے کوالٹی سربراہان ، صنعت کے ماہرین اوردیگرمتعلقین بھی شرکت کی ۔ اس کانکلیومیں اپنے تناظر شیئرکرنے اور خودکفیلی اور برآمدات کے دوہرے مقصد کو پوراکرنے کے لئے غوروخوض کرنے واسطے دفاعی دائرہ کارمیں اہم متعلقین کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرایا۔
کانکلیو کا اہتمام دواجلاسوں میں کیاگیاجن میں سے ایک ‘دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود کفیلی اور کوالٹی کلچرکو بہتربنانا’اوردوسرا ‘دفاع اورایرواسپیس میں کوالٹی کو یقینی بنانا ’تھا۔ کانکلیوکے اجلاسوں کے دوران صنعت کے ماہرین ، سرکاری کوالٹی ایشورنس ایجنسیوں اور یوزرسروسیز نے اپنے نظریات پیش کئے ۔
اس کانکلیو نے اعلیٰ کوالٹی کے ملک کے اندرتیارکردہ سسٹمز تیارکرنے معیارات کو نافذ کرنے پالیسیوں اورعالمی بہترین طریقہ کار کے لئے ملک میں ایک ایکوسسٹم تیارکرنے کے واسطے ماہرین کے ساتھ نیٹ ورک تیارکرنے کے معاملے میں متعلقین کے لئے ایک موقع فراہم کرایا۔ شرکاء نے ‘آتم نربھربھارت ’ کے لئے ہندوستان میں دفاعی مینوفیکچرنگ انقلاب لانے کے واسطے کوالٹی کے مختلف پہلوؤں پرغوروخوض کیا۔
*********
U.NO.1552
(ش ح۔ اگ ۔ع آ)
(Release ID: 1980863)
Visitor Counter : 103