وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 2

آئی آئی ایف آئی54اختتام پذیر ،لیکن سنیما کالطف وسرور برقرار رہے گا


عباس امینی کی فارسی فلم ‘اینڈ لیس بارڈرز’ نے 54ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین فلم کا گولڈن پیکاک  ایوارڈ جیتا

ہالی ووڈ اداکار/ پروڈیوسر مائیکل ڈگلس کو ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

انتھونی چن کے ذریعہ پیش کردہ‘ڈرفٹ’ کوآئی سی ایف ٹی- یونیسکو گاندھی میڈل ملا

بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ ایمیزون سیریز ‘پنچایت سیزن 2’کے حصے میں آیا

‘کے4’ڈیجیٹل فارمیٹ میں متعدد زبانوں کی 5,000 سے زیادہ فلموں کو قومی فلم ورثہ مشن کے تحت بحال کیا جائے گا: مرکزی وزیر برائے اطلاعات ونشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر

اس وقت جبکہ سورج بحیرہ عرب کے اوپر غروب ہوتے ہوئے، یہاں پنجی کے دلکش ساحل پر اپنی سنہری کرنیں بکھیر رہا ہے، ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا 54 واں ایڈیشن بھی اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ، ساتھ ہی تمام  ساحلوں  پرسنیما کی عمدگی اور دلکشی کی بازگشت  ہر طرف گونجتی سنی جاسکتی ہے۔ یہ میلہ ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اپنی منزل عروج کی طرف بڑھا ، جس میں فلم اور تفریحی شعبے سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات، فلم سازوں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-1WFHQ.jpg

تصویر میں: فلم اینڈلیس بارڈرز کا ایک منظر  جس نے اِفّی  میں گولڈن پیکاک حاصل کیا۔

فارسی فلم اینڈ لیس بارڈرز کو بہترین فلم کا گولڈن پیکاک حاصل ہوا

عباس امینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فارسی فلم اینڈ لیس بارڈرز کو 54ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین فلم کا گولڈن پیکاک ایوارڈ ملا۔ جیوری نے اس فلم میں اس بات کامشاہدہ کیا کہ جذباتی اور اخلاقی سرحدیں جو آپ خود اپنے ارد گرد کھینچ لیتے ہیں وہ جسمانی سرحدوں سے زیادہ پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-2025Y.jpg

تصویر میں: بلگا کے اسباق کی اداکارہ ایلی اسکورچیوا اور روزالیہ ابگریان سٹیفن کومنداریف کی جانب سے بہترین ہدایت کار کا سلور پیکاک ایوارڈ وصول کر رہی ہیں۔

بلغاریہ کے ہدایت کار اسٹیفن کومنداریف کو بہترین ہدایت کار کا سلور پیکاک ایوارڈملا

بلغاریہ کے ہدایت کار اسٹیفن کومنداریف کو ان کی فلم بلاگاز لیسنز کے لیے بہترین ہدایت کار کے لیے سلور پیکاک سے نوازا گیا ہے۔ اسٹیفن کومنداریف ایک عورت کے کردار کے ذریعے ایک زبردست  اور چونکا دینے والا سبق سناتا ہے جسے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے اپنی اقدار سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، جیوری کی طرف سے جاری کردہ سند میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے۔ بلگاز لیسنز کی اداکاراؤں ایلی اسکورچیوا اور روزالیا ابگریان نے اسٹیفن کومنداریف کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، تُرک ہدایت کار نوری سیلان، آسٹریلوی فلم پروڈیوسر ہیلن لیک اور فلم اداکارہ ایشا گپتا نے یہ مقتدر انعام پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-3GTAC.jpg

تصویر میں:اینڈلیس بارڈرز میں پوریا رحیمی سام کاایک منظر

پوریا رحیمی سام کو بہترین اداکار (مرد) کے لیے سلور پیکاک ایوارڈ سے نوازا گیا

ایرانی اداکار پوریا رحیمی سام کو عباس امینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فارسی فلم اینڈ لیس بارڈرز میں ان کے کردار کے لیے بہترین اداکار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جیوری نے اداکار کا انتخاب ‘‘شوٹنگ کے مشکل حالات میں گراں مایہ اداکاری اور اپنے شراکت داروں، بچوں اور بڑوں کے ساتھ بات چیت کے لیے کیا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-4TFJJ.jpg

تصویر میں:جولیٹ گرینڈ ماؤنٹ میلنی تھیئری ، انسٹی ٹیوٹ فرینکائس کی جانب سے بہترین اداکار (خواتین) کا سلور پیکاک ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

میلانیا تھیری نے بہترین اداکار (خواتین) کے لیے سلور پیاکاک جیتا

فرانسیسی اداکارہ میلانیا تھیری کو فلم پارٹی آف فولز میں ان کے مثالی کردار کے لیے بہترین اداکار (خواتین) کے لیے سلور پیکاک سے نوازا گیا۔ جیوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کے تاثرات کا سلسلہ ناظرین کو امید سے لے کر مایوسی تک کے تمام جذبات کے ساتھ  باریک بینی کے ساتھ روبرو کراتا ہے، جن کا سامنا اس کے کردار کے جنونی  سفر میں ہوا تھا۔ جولیٹ گرینڈ ماؤنٹ میلنی تھیئری ، انسٹی ٹیوٹ فرینکائس نے یہ ایوارڈ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، فلم پروڈیوسر جیروم پیلارڈ اور پلے بیک گلوکار اور فلم سکور کمپوزر ہری ہرن سے میلانیا تھیری کی جانب سے وصول کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-5T8GB.jpg

تصویر میں: کنڑ فلم ساز رشبھ شیٹی،کنٹارا کے لیے خصوصی جیوری ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

بھارتی فلمساز رشبھ شیٹی نے اسپیشل جیوری ایوارڈ حاصل کیا

بھارتی فلمساز رشبھ شیٹی نے اپنی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم کنتارا کے لیے خصوصی جیوری ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جیوری نے ایک انتہائی اہم کہانی کو پیش کرنے کے لیے ڈائریکٹر کی صلاحیت کی تعریف کی۔جیوری نے اپنے فیصلے میں ذکرکیا‘‘فلم، اگرچہ جنگل کے شیطانوں کی اپنی ثقافت سے جڑی ہوئی ہے، اس کے باوجود ثقافت اور سماجی حیثیت سے قطع نظر سامعین تک اپنے مفہوم کی ترسیل کرتی ہے’’۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، ہسپانوی سنیماٹوگرافر جوزے لوئس الکائن اور فرانسیسی فلم پروڈیوسر اور اِفّی جیوری کی رکن کیتھرین دوسارٹ نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-6CRDR.jpg

تصویر میں: ریجر آزاد کایا

ریجر آزاد کایا کو ڈائریکٹر کی بہترین پہلی بار پیش ہونے والی فیچر فلم کا ایوارڈ ملا

ریجر آزاد کایا، شامی عرب جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار فلمساز، اپنی فلم ‘وہین دی  سیڈلنگز گروو’ کے لیے ایک ہدایت کار کی بہترین پہلی فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ جیوری نے کہا کہ فلم ایک ایسی کہانی بیان کرتی ہے جو ہمیں ایک باپ، بیٹی اور ایک کھوئے ہوئے لڑکے کی زندگی  میں  ایک دن کے معمولات دکھانے میں کامیاب ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-7QCBZ.jpg

تصویر میں: فلم ڈرفٹ کاایک منظر

انتھونی چن  کی پیش کش ڈرفٹ نے آئی سی ایف ٹی- یونیسکو گاندھی میڈل جیتا

انتھونی چن کی ہدایت کاری میں فرانسیسی، برطانوی اور یونانی مشترکہ پروڈکشن ڈرفٹ کو باوقار آئی سی ایف ٹی- یونیسکو گاندھی میڈل ملا۔ انتخابی جیوری کے مشاہدے کے مطابق فلم جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے گزرنا غیر متوقع بندھنوں کا باعث بن سکتا ہے امیدوں اور  لچکداری کی حدودمتعین کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-8TFFM.jpg

تصویر میں: ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس، ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ہالی ووڈ اداکار/ پروڈیوسر مائیکل ڈگلس کو پیش کیا گیا

مثالی  ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس نے اختتامی تقریب میں باوقار ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے، مائیکل ڈگلس نے کہا،‘‘یہ انعام حاصل کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، یہ اپنے کریئر میں  زندگی بھر کی کامیابی ہے۔ جب میں نے ایوارڈ کے بارے میں سنا تو میں اور میری فیملی کے افراد بہت خوش ہوئے۔’’

مشہور اداکار نے مزید کہا کہ سینما میں ثقافتی فنکارانہ اظہار کے ساتھ لوگوں کو متحد اور ان کے ذہنوں کو تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سنیما کی عالمی زبان پہلے سے کہیں زیادہ عالمی ہے، دو بار آسکر جیتنے والے اداکار نے کہا کہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) فلم سازی اور ثقافتی فنکارانہ اظہار، وقت، زبان اور جغرافیہ سے ماورا جادو کی طرف  ذہنوں کو لے جاتا ہے۔ ڈگلس نے ہندوستانی سنیما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آر آر آر، اوم شانتی اوم اور لنچ باکس ان کی پسندیدہ ہندوستانی فلمیں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-93X1W.jpg

تصویر میں:کیتھرین زیٹا جونز کو اختتامی تقریب میں اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔

نامور اداکارہ اور مائیکل ڈگلس کی اہلیہ کیتھرین زیٹا جونز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ کیتھرین نے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں کی فراخ دلی  اور مہمان نوازی دیکھ کر دل خوش ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-10WIHX.jpg

تصویر میں: دیپک کمار مشرا، ڈائریکٹر، پنچایت، وجے کوشی، سیریزکے پروڈیوسراور ‘دی وائرل فیور ٹی وی ایف’ کے صدر اور منیش مینگھانی، ڈائریکٹر، کنٹینٹ لائسنسنگ، پرائم ویڈیو بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے

پنچایت سیزن 2 کے لیے بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ

دیپک کمار مشرا کی ہدایت میں تیار کی جانے والی پنچایت سیزن2 کو بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) کا پہلی بار متعارف کرایا گیا ایوارڈ ملا۔ یہ سلسلہ ایک انجینئرنگ گریجویٹ کی زندگی کو بیان کرتا ہے جو بہتر ملازمت کے اختیارات کی کمی کی وجہ سے اتر پردیش کے پھولیرا کے ایک دور افتادہ خیالی گاؤں میں پنچایت سکریٹری کے طور پر شامل ہوتا ہے۔

سیریز کے ڈائریکٹر دیپک کمار مشرا، سیریز کے پروڈیوسر اور ‘دی وائرل فیور ٹی وی ایف’ کے صدر وجے کوشی اور ڈائریکٹر، کنٹینٹ لائسنسنگ، پرائم ویڈیو منیش مینگھانی نے گوا کے وزیر اعلیٰ سے ایوارڈ وصول کیا۔ راکٹ بوائز سیزن 1 کو ابھے پنو کی ہدایت کاری میں اس زمرے میں خاص طور پر یاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-11LBK1.jpg

تصویر میں: مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، کھیل اور نوجوانوں کے امور انوراگ سنگھ ٹھاکر اختتامی تقریب میں ویڈیو پیغام دیتے ہوئے

اِفّی قابل ذکر اولین کارناموں اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے:مرکزی آئی اینڈ بی وزیر

اختتامی تقریب میں ایک ویڈیو پیغام دیتے ہوئے، اطلاعات و نشریات، کھیل اور امور نوجوانان کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی54) کا 54 واں ایڈیشن کثرت میں وحدت کا جشن تھا، جس کے جذبے کو مجسم بنایا گیا تھا۔‘وسودھیو کٹمبکم: ایک زمین، ایک خاندان ایک مستقبل’، تخلیقی ذہنوں، فلم سازوں، سنیما سے محبت کرنے والوں، اور دنیا بھر سے ثقافتی شائقین کو یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا،‘‘ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ‘وسودھیو کٹمبکم’ کے فلسفے کو اپنانے کی واضح دعوت  کی اِفّی میں بھی پیروی کی جا رہی ہے۔ اِفّی کا یہ ایڈیشن واقعی غیرمعمولی تھا، جس میں قابل ذکر اوّلین کارناموں اور شاندار کامیابیوں سے بھرا ہوا تھا جس نے فلم سازی کی بہترین نمائش کی تھی’’۔

اِفّی کی طرف سے شمولیت اور رابطہ کاری کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ فلموں کو خاص طور پر فلم سے محبت کرنے والے معذور شائقین کے لیے تیار کیا گیا تھا تاکہ وہ اشارے کی زبان اور آڈیو وضاحتوں کی مدد سے بڑی اسکرینوں پر سنیما کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا، ‘‘ہم نے خواتین کی ہدایت میں تیار کی گئیں 40 سے زائد فلموں کو شامل کرنے کو یقینی بنایا،اور اس طرح ہم نے  ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔’’

پرانی کلاسیکی فلموں کو بحال کرنے کے لیے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ کے 4 ڈیجیٹل فارمیٹ میں متعدد زبانوں کی 5000 سے زیادہ فلمیں اور دستاویزی فلمیں بحال کی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بھارت کی آنے والی نسلیں فلم سازی کے ان عظیم نمونوں کی قدر پہچان سکیں،ان سے  لطف اندوزاور ان سے متاثر ہو سکیں۔

وزیرموصوف نے پرانے فن کو محفوظ کرنے اور نئے کو فروغ دینے کے دوہرے مشن پر بھی زور دیا۔انہوں نےکہا،‘‘ آنے والے دور کے 75 تخلیقی ذہنوں کے تحت ‘فلم چیلنج’ نے نوجوان  فنکاروں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ نوجوان تخلیقی ذہنوں کےمالک افراد کی طرف سے پیش کی جانے والی فلمیں ماحول کے تحفظ اور نگہداشت کے ایک انتہائی اہم موضوع پر پیش  کی گئی تھیں جو کہ انتہائی فکر انگیز تھیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 75 میں سے 45 خلاقانہ صلاحیتوں کے مالک افراد  کو پہلے ہی اس شعبے میں سرکردہ کمپنیوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔این ایف ڈی سی فلم بازار نے متنوع بین الاقوامی سامعین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور بین الثقافتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے افق کو وسیع کیا۔‘وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین’ کا تعارف اور ایک دستاویزی سیکشن جدت اور غیر افسانوی داستان گوئی کی نمائش کرتا ہے’’۔

مرکزی وزیر جناب ٹھاکر نے 2023 کے لیے ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے مسٹر مائیکل ڈگلس کو مبارکباد پیش کی اور اِفّی میں اس لمحے کو سب کے لیے خصوصیت کاحامل بنانے کی غرض سے ان کے ساتھ آنے کے لیے محترمہ کیتھرین زیٹا جونز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گولڈن پیکاک ایوارڈز کے فاتحین اوراِفّی میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) کا پہلا ایوارڈ جیتنے والوں کو بھی مبارکباد دی۔

گوا کو فلم انڈسٹری کے لیے جنت بنانے کے سلسلے میں  پرعزم:گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساوت نے کہا کہ گوا میں منعقد ہونے والا 54 واں اِفّی فنکاروں کی صلاحیتوں کے  جشن کی دریافت اور داستان گوئی کی طاقت کے اظہار اور اعتراف  کا سفر ہے۔انہوں نے کہا،‘‘اس سال کا ایڈیشن جامع ماحول کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے جہاں متنوع آوازیں اکٹھی ہوتی ہیں اور سنیما کی بہترین کارکردگی پروان چڑھتی ہے۔ یہ فیسٹیول 75 سے زائد ممالک کی فلموں کی نمائش کرنے والے سینما کے متنوع اور متحرک ہونے کا حقیقی عکاس ہے’’۔

جناب ساونت نے یہ بھی کہا کہ یہ میلہ خاص طور پر گوا کے لیے خاص ہے کیونکہ اس نے گوا کے فلم سازوں کو اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے ریاست کے ثقافتی ورثے کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے فلم فیسٹیول میں گوا کے فلم سازوں کی شرکت واقعی قابل ذکر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-1244Y9.jpg

تصویر میں: گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت اختتامی تقریب میں استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے

شوٹنگ کے لیے آنے والے غیر ملکی فلم سازوں کے لیے ریاست کی وابستگی کو تقویت دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرسبز جنگلات، دریا، آبشار، گاؤں اور  چاول کے کھیتوں کے ساتھ، گوا فلم سازوں کی جنت بنے گا کیونکہ یہ روایتی اور جدید ہاؤس سیٹنگ کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی‘‘ریاست میں فلموں کی شوٹنگ کا سٹریم لائن سسٹم متنوع مقامات تک رسائی کے لیے بہت آسانی کے ساتھ  راہ ہموار کرتا ہے ۔ میں گوا کے علاقے کو فلم انڈسٹری کے لیے جنت بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔ جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے اور بین الاقوامی فلم سازوں کو ترغیب دینے کے لیے منصوبہ جاری ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-13NTMU.jpg

تصویر میں:اِفّی کی انٹرنیشنل جیوری کے چیئر پرسن شیکھر کپور اختتامی تقریب میں حاضرین سے خطاب کر رہے ہیں۔

آئی ایف ایف آئی کی بین الاقوامی جیوری کے چیئرپرسن شیکھر کپور نے کہا کہ فلمی میلے اہم ہیں کیونکہ تنازعات اور جنگ کے درمیان دنیا بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے تناظر میں اپنی کہانیاں سنانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا،‘‘ہماری کہانیاں دراصل ہمارا ہی آئینہ ہیں۔کہانیاں بنیادی طور پر انسان ہونے کے بارے میں ہیں۔ انسان ہونا ہمارا بنیادی پہلو ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کو اپنی کہانیاں سنائیں گے تو لوگ سرحدوں کے پار سنیں گے اور ایک دوسرے کو سمجھیں گے”۔

این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر پرتھول کمار نے کلمات تشکر ادا کیے۔ وائس چیئرپرسن، انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف مس گوا دلیلا لوبو، گوا کے چیف سکریٹری ڈاکٹر پونیت کمار گوئل، انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا کی سی ای او محترمہ انکیتا مشرا اور دیگر معززین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ مندرا بیدی نے اس تقریب کی میزبانی کی جس میں امیت ترویدی اور آیوشمان کھورانہ جیسے اسٹار اداکاروں کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-9-14VGQU.jpg

تصویر میں: اختتامی تقریب میں ثقافتی مظاہرہ فن

 

اختتامی تقریب دیکھنے کے لیے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب ۔ع ن

(U: 1526)

iffi reel

(Release ID: 1980669) Visitor Counter : 113


Read this release in: Marathi , Konkani , English , Hindi