وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے تحت محصولات کے محکمے نے کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق ایشیابحرالکاہل گروپ اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر (اے پی جی) سالانہ ٹائپولوجیز ورک شاپ کی میزبانی کی


ورک شاپ میں تین وسیع معاملات-ورچوئل اثاثوں، غیرقانونی طور پر ذاتی جانکاری حاصل کرنے اور ٹیکس سے متعلق جرائم کے ارتکاب پر غور و خوض کیا جائے گا

2018 کے بعد یہ ایسی پہلی ورک شاپ ہے، جس میں 26شعبوں کے مندوبین نے ورک شاپ کی جگہ پہنچ کر  شرکت کی

Posted On: 28 NOV 2023 8:44PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے تحت محصولات کا محکمہ کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق ایشیابحرالکاہل گروپ اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر (اے پی جی) سالانہ ٹائپولوجیز ورک شاپ کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ ورک شاپ نئی دلی میں 28 نومبر سے یکم دسمبر 2023 تک جاری رہے گی۔

اے پی جی کی طرف سے   ٹائپولوجی ورک شاپ کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے، جس کا ماہرین اوراے پی جی مندوبین کو یکجا کرنا ہوتا ہے، تاکہ کالے دھن کو جائز بنانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے رجحانات کے  علاوہ ان رجحانات سے ابھرنے والے پالیسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ان ورک شاپس میں مذاکرات کے لیے خصوصی توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے کچھ ‘موضوعات’  منتخب کئے جاتے ہیں۔ 1997 میں جب سے اے پی جی کے قیام ہوا ہے، اب تک 23 ٹائپولوجی ورک شاپس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ 2018 کے بعد، یہ پہلی ورک شاپ ہے، جس میں مندوبین ورکشاپ کی جگہ پر جاکر اس میں شرکت کررہی ہیں ۔ کل 26 شعبوں کے مندوبین اس ورک شاپ میں شرکت کررہی ہیں۔

اس ورک شاپ کا آغاز جناب  وویک اگروال، ایڈیشنل سکریٹری (محکمہ محصول) اور فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ہندوستانی وفد کے سربراہ کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جس کے بعد کالے دھن کو جائز بنانے (ایم ایل) اور  دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق سالانہ ٹائپولوجی رپورٹ پیش کی گئی۔ (ٹی ایف) اور پھیلاؤ فائنانسنگ (پی ایف) رجحانات۔ رپورٹ میں ورچوئل اثاثہ جات اور ورچوئل اثاثہ خدمات فراہم کرنے والوں پر ایک فوکس سیکشن شامل کیا گیا ہے، جو ایم ایل، ٹی ایف اورپی ایف  کو لاحق خطرے کو تسلیم کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GY8U.jpg

ورک شاپ کو تین وسیع سلسلے میں تقسیم کیا گیا ہے - ورچوئل اثاثے (وی اے)، غیر قانونی طور پر ذاتی جانکاری حاصل کرنے اور ٹیکس سے متعلق جرائم۔ عالمی بینک ایک ایم ایل/ٹیکس جرائم کی روک تھام کی تربیت اور مشق فراہم کر رہا ہے اور اس میں مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں ورچوئل اثاثوں پر ایک توجہ والا سیکشن بھی بیان کیاگیا ہے، نیز اس میں ورچوئل اثاثے سے متعلق خدمات فراہم کرنےو الوں پر توجہ دی گئی ہے۔اس رپورٹ میں ورچوئل اثاثوں اور خدمات فراہم کرنے والوں پر غور وخوض کا ایک اجلاس بھی  شروع کیا ہے۔ یہ اجلاس ایم ایل، ٹی ایف اور پی ایف کی طرف سے دی گئی دھمکی کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029APG.jpg

 

مجازی اثاثہ جات/ورچوئل اثاثہ جات کی خدمات فراہم کرنے والوں کا سلسلہ خطرے کی تشخیص،وی اے ایس پیز کی شرکت کے ذریعے نجی شعبے کے تناظر، وی اے  کے ذریعے دہشت گردی کی مالی معاونت اور پھیلاؤ کی مالی اعانت، قانون نافذ کرنے والے کیس اسٹڈیز وغیرہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V5XV.jpg

 

غیر قانونی طور پر  کسی کی ذاتی جانکاری حاصل کرنا ایک ایسا مسئلہ ہے، جس پر  کم بات چیت کی گئی ہے اور غیر قانونی ماہی گیری کے مالی  پہلوؤں سے بہت سے عوامل کے سبب قانون نافذ کرنے کی راہ میں ایک پیچیدہ چیلنج ہے۔ ان عوامل میں اس طرح کے جرم کی ملک سے باہر ارتکاب کئے جانے کی نوعیت کی سمجھ بوجھ میں کمی ، غیرقانونی ماہی گیری کے غیر قانونی طریق کار پر بین الاقوامی سطح پر کمزور تال میل اور متوازی مالی تحقیقات  کا نہ ہونا  بھی اس میں شامل ہے۔

اے پی جی نے غیرقانونی ماہی گیری پر ، جو دستاویز جاری کیا ہے، اسے ورک شاپ کے دوران مذاکرات اور منظور کرانے کےلیے پیش کیا جائے گا۔  فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس طرز کے علاقائی اداروں (ایف ایس آر بیز) میں سے ایک ہے اور رکنیت کی تعداد اور جغرافیائی حجم کے لحاظ سے 42 ارکان پر مشتمل سب سے بڑاادارہ  ہے۔ اے پی جی کے پاس مبصرین کی ایک بڑی تعداد بھی ہے (دونوں دائرہ اختیار اور معاون تنظیمیں)، اس کے پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اے پی جی کی حمایت کرنے والی چند اہم بین الاقوامی تنظیموں میں بین الاقوامی مالیاتی  فنڈ، عالمی  بینک، او ای سی ڈی، اقوام متحدہ کانشیلے مادوں کی روک تھام کا دفتر، منشیات اور جرائم، اقوام متحدہ کا دہشت گردی کی روک تھام کا ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ، ایشیائی ترقیاتی بینک، دولت مشترکہ سکریٹریٹ، انٹرپول اور ایگمونٹ گروپ آف فائنانشیل اور انٹیلی جنس یونٹس شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MO0I.jpg

 

***********

ش ح۔ اس۔ ت ع

 (U: 1532)

 



(Release ID: 1980654) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi