وزارت اطلاعات ونشریات
وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت آج سے آسام میں شہری مہم کا آغاز
گوہاٹی کے میئر نے سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی حمایت کرتے ہوئے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تعلق سے شہری آئی ای سی وین کا آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2023 5:30PM by PIB Delhi
وکست بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) کی شہری لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کے تحت ، آج سے شروع ہونے والی یہ یاترا آسام کے 146 شہری مقامات کا احاطہ کرتے ہوئے ، تبدیلی کے ایک سفر کو طے کرے گی ۔ مذکورہ یاترا کا مقصد ، سرکاری اسکیموں کو شہریوں تک پہنچانا ہے تاکہ ایک مثبت تبدیلی لائی جا سکے ۔
شہری علاقوں میں وی بی ایس وائی کا افتتاح آج کامروپ ضلع کے میٹرو شہر ڈھبری اور کوکراجھار میں مختلف مقامات پر کیا گیا ۔ کامروپ کے میٹرو شہر میں پان بازار اور چاند ماری میں لانچ ، جو جَن بھاگیداری پروگراموں کی ایک سلسلہ وار سیریز کا ایک حصہ ہے، جس میں ’’ میری کہانی میری زبانی ‘‘ اجلاس منعقد کئے گئے اور استفادہ کنندگان کے ساتھ آمنے سامنے کی بات چیت جیسے پروگرام شامل تھے ۔

گوہاٹی کے پان بازار میں منعقدہ اربن وکست بھارت سنکلپ یاترا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہاٹی کے میئر جناب مرگین سرانیا
شہری خدمات کو فروغ دینے کی ایک کوشش کے تحت ، شہری وی بی ایس وائی پروگرام کا آج افتتاح کیا گیا ، جس سے عوام میں فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے مختلف کمیونٹی پر مبنی اقدامات کی سہولت فراہم ہو گی ۔ ا س میں پردھان منتری اجوولا یوجنا اسکیم کے تحت موقع پر ہی کنکشن فراہم کرنے ، مفت ہیلتھ چیک اَپ، آدھار کارڈ رجسٹریشن، پی ایم سواندھی اسکیم پر رجسٹریشن وغیرہ شامل ہیں ، جو ضرورت مندوں تک آسان رسائی کو یقینی بناتے ہوئے موقع پر ہی فراہم کئے گئے ۔

آج گوہاٹی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں مختلف سرکاری خدمات حاصل کرنے والے مستفیدین
وی بی ایس وائی اربن کی افتتاحی تقریب آج گوہاٹی کے پان بازار میں منعقد کی گئی ، جس تقریب میں میئر جناب مریگن سرانیا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جی ایم سی کے کمشنر جناب ایم این دہل ، ڈی او ایچ یو اے کی نائب سکریٹری محترمہ پنچمی چودھری ، این یو ایل ایم کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ پونی گپتا ، اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور وارڈ نمبر 17 کی کونسلر محترمہ اسنگدھا مجومدار نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
پان بازار میں منعقدہ شہری رول آؤٹ کے افتتاحی اجلاس کے دوران، گوہاٹی کے میئر جناب سرانیا نے ، اس بات کو اجاگر کیا کہ یاترا کا بنیادی مقصد حکومت کی مختلف اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی قیادت میں ، اپنے شہریوں کے لیے ایک ہمہ جہت ترقی یافتہ ملک میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یاترا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد ، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگوں کے مابین ، ان اسکیموں کے تعلق سے بیداری پیدا کی جائے اور وہ بذاتِ خود ، ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد ، مرکزی حکومت کی اہم اسکیموں کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنا ہے اور انہیں بااختیار بناکر آسام میں لوگوں کے مابین زیادہ گہرے روابط کی راہ ہموار کرنا ہے ۔

ڈبرو گڑھ ضلع میں دولیا ککاٹی جی پی کے مقام پر منعقد وی بی ایس وائی پروگرام
قبائلی اضلاع میں پہلے ہی با اثر اجلاسوں اور ساتھ ہی ساتھ ریاست کے دیہی علاقوں میں 15 نومبر سے ہونے والی یہ یاترا ترقی پسند معاشرے کو فروغ دینے والی مثبت تبدیلی کا ایک ثبوت ہے ، جس سے ترقی یافتہ معاشرے کو فروغ حاصل ہوگا۔
*************
ش ح۔و ا ۔ ع ا
U. No. 1533
(रिलीज़ आईडी: 1980651)
आगंतुक पटल : 172