وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آسام میں عوام کی طرف سےوکست بھارت سنکلپ یاترا کی حوصلہ افزائی کی گئی


وکست یاترا کا آغاز شہری علاقوں میں کل سے ہوگا

Posted On: 27 NOV 2023 7:03PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا، جو مرکزی حکومت کی اہم اسکیموں کے بارے میں شہریوں کو جانکاری دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے مقصد سے، لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کی ایک ملک گیر پہل ہے، اس پہل کو آسام میں خاطر خواہ پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ یاترا میں افراد کو مختلف فلاحی  اور ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں جانکاری دینے اور انہیں بااختیار بنانے میں مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔ اس یاترا کا انعقاد بکسا، کوکراجھار، کربی انگلونگ، ڈبروگڑھ، موری گاؤں، نلباڑی، بارپیٹا، دارانگ، بجالی، ادالیگیری اور سومت پور ضلعوں کی مختلف گرام پنچایتوں میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1sHSOE.png

 

بارپیٹا ضلع کے گوماپھلباڑی بلاک میں اطلاع، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) وین کے قریب لوگ جمع ہوئے۔

جیسا کہ یاتراکے تحت  سفر جاری رکھا جائے گا، اب اس میں  آسام کے شہری علاقوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ 28 نومبر سے وکست یاترا تقریباً 146 شہری مقامات  پہنچے گی۔اس  یاترا کا مقصد سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔ کل  یہ یاترا کامروپ میٹرو، ڈھبری اور کوکراجھار ضلعوں کے مختلف مقامات پر شروع کی جائے گی۔ کامروپ میٹرو میں اس کا آغاز  پان بازار اور چاندماری سے ہوگا۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت جن بھاگیداری کی،  اسکیموں کے مستفیدین کی طرف سے ان کے تجربات بتائے جانے (میری کہانی میری زبانی) اور ترقی پسند کسانوں کے ساتھ بات چیت جیسی مختلف تقاریب   منعقد کی جارہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1swC6CT.png

 

بارپیٹا ضلع کے گوما پھلباڑی بلاک میں ایک مفت صحت کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

 

یاترا کے دوران سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موقع پر ہی خدمات فراہم کی گئیں۔ علاقے کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صحت کیمپوں ،ٹی بی  جانچ، خون کی کمی کی جانچ، آیوشمان کارڈ بنائے جانے، پی ایم اجولا میں نئے اندراج  اور اسے تازہ شکل دیئے جانے سے متعلق خدمات بھی پروگرام کے دوران دستیاب کرائی جارہی ہیں۔

************

ش ح۔ اس۔ ت ع

 (U: 1528)


(Release ID: 1980641) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Bengali