اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت اور اس کے زیر انتظام اداروں میں خصوصی مہم 3.0 اختتام پذیر
مہم کے اہم شعبوں میں مختلف حوالہ جات کو مؤثر طریقے سے نمٹانا، عوامی شکایات کاازالہ ، صفائی ستھرائی کی مہم، کباڑ کو ٹھکانے لگانا وغیرہ شامل ہے
اس کے تحت تقریباً 34000 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے 74000 روپئے کی آمدنی ہوئی
Posted On:
28 NOV 2023 6:45PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت ( ایم او ایم اے ) نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2023 ء تک خصوصی مہم 3.0 چلائی ، جو صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، زیر التواء معاملات کو کم کرنے، سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے، اندرونی نگرانی کے طریقہ ٔکار کو مضبوط بنانے، ریکارڈ کے بندوبست سے متعلق افسران کو تربیت دینے اور دستاویزی ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ ایم او ایم اے عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنے اور شہریوں کی زندگی میں سہولت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ التواء کے معاملات کو کم کرنے اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے میں مسلسل مصروف عمل ہے۔ وزارت کے علاوہ ، خود مختار اداروں اور وزارت کے تحت آنے والے سرکاری سیکٹر اداروں ( پی ایس یوز ) نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے وزارت اور نئی دلّی کے سی جی او کمپلیکس میں پنڈت دین دیال انتودیا بھون سے ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا۔ وزارت کے عملے کی روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کے بہترین طور طریقوں کو اپنانے اور خصوصی مہم 3.0 میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔
اقلیتی امور کی سکریٹری اور اقلیتی امور کی ایڈیشنل سکریٹری نے ہفتہ وار بنیاد پر مہم کے دوران ہونے والی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا اور تمام جے ایس / ڈی ڈی جی کو کباڑ ٹھکانے لگانے سمیت زیر التواء حوالہ جات کو نمٹانے اور پرانی فائلوں/ دستاویزی ریکارڈ کو ٹھکانے کی بھی ہدایت دی۔ ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر کامیابی سے نمٹائے گئے زیر التواء حوالہ جات کی موجودہ صورتِ حال کو باقاعدگی سے اَپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے۔
ایم او ایم اے آفس، سی جی او کمپلیکس، نئی دلّی میں صفائی مہم
اے ایس ( ایم اے ) کی طرف سے جائزہ میٹنگ
مہم کے دوران اہم حصولیابیاں درج ذیل ہیں:
- 14 ستمبر ، 2023 ء تک زیر التواء تمام 527 عوامی شکایات اور 126 عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کو نمٹایا گیا ہے۔
- خصوصی مہم 3.0 کے دوران صفائی ستھرائی مہم کے لیے نشاد زد کئے گئے چار مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی ۔
- تقریبا ً 34000 مربع فٹ جگہ کو کباڑ / بے کار ساز و سامان /کوڑے کو ٹھکانے لگا کر خالی کیا گیا ۔
خصوصی مہم 3.0 کے دوران 4 مقامات پر صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی۔ مذکورہ مہم کے دوران، تقریبا 34000 مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا اور کباڑ کو ٹھکانے لگاکر 74000 روپئے کی آمدنی ہوئی۔ مہم کے دوران نشاندہی کی گئیں 100 فی صد یعنی (610 میں سے 610) فائلوں کو ختم کر دیا گیا ۔
این ایم ڈی ایف سی
لکشمی نگر، نئی دلّی
درگاہ خواجہ صاحب، اجمیر
*************
ش ح۔و ا ۔ ع ا
U. No. 1529
(Release ID: 1980640)
Visitor Counter : 58