صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند کی ’’قانونی مدد تک رسائی:گلوبل ساؤتھ میں انصاف تک رسائی کا استحکام‘‘ موضوع پر پہلی علاقائی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں بہ نفس نفیس شرکت


عوامی میں بیداری مہم چلانے کی ضڑورت ہے جو نہ صرف عوام کو ان کے حقوق کے تئیں شعور بخشے گی بلکہ قانونی مدد حاصل کرنے میں ان کی مدد بھی کرے گی:صدرمرمو

Posted On: 28 NOV 2023 6:52PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (28 نومبر 2023) کو نئی دہلی میں ’’ قانونی مدد تک رسائی۔ گلوبل ساؤتھ میں انصاف تک رسائی کو مستحکم کرنا‘‘ کے موضوع پر پہلی علاقائی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں بہ نفس نفیس شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ضرورتمندلوگوں تک قانونی امداد کی رسائی کو آسان بنانا کسی بھی جدید ریاست کا بنیادی عنصر ہے۔ اس سے ایک ایسے سماجی نظام کی تشکیل میں مدد ملتی ہے جہاں مساوات ہے، انصاف ہے اور بھروسہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں گلوبل ساؤتھ کے 69 افریقہ، اشیا بحرالکاہل ممالک کی شرکت انصاف اور مساوات کی ہماری اجتماعی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

انصاف تک رسائی پر بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مساوات نہ صرف انصاف کی بنیاد ہے بلکہ یہ انصاف کی ایک لازمی شرط بھی ہے۔ بہت مدت پہلے دنیا نے تمام لوگوں کو مساوی قرار دے دیا تھا لیکن ہم کو خود سے یہ سوا ل کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا تمام لوگوں کو انصاف تک یکساں رسائی حاصل ہے؟ ۔ عملی طور پر یوں سمجھئے کہ کچھ لوگوں کو کئی بنیادوں پر اپنی شکایات کا ازالہ کرانے میں د شواری پیش آتی ہے۔ ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے۔

صدر نے کہا کہ عوام میں نہ صرف ان کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے کے لئے بلکہ انھیں قانونی مدد حاسل کرنے میں آسانی لانے کے لئے بھی بیداری کی مہم چلائے جانے کی ضڑورت ہے۔ اس طرح کی مہم میں دیہی علاقوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور سماجی طور پر کمزور گروپوں کا یہ خیال ختم کرایا جائے کہ مضبوط لوگ ہی انصاف حاصل کرسکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قانونی امداد کو زیادہ جمہوری بنانے کے لئے ٹیکنالوجی بہت بڑا رول ادا کرسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے فاصلے سمٹ گئے ہیں اور بہت سے معاملوں میں انصاف دینا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام میں ٹیکنالوجی کو مربوط کرکے اسے زیادہ شمولیت والا اور زیادہ مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس نہ صرف اس جانب ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرسکتی ہیں، بلکہ وہ اس سے بھی زیادہ امکانات کی حامل ہیں۔ اس سے ہمیں سماجی واقتصادی عدم مساوات کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ جمہوریہ اور مؤثر انصاف نظام کے ساتھ گلوبل ساؤتھ پوری دنیا کے لئے پائیدار ترقی میں قیادت کرسکتا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ کانفرنس کے دو روز کے مذاکرات میں شرکاء نے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون واشتراک کے مواقع کو تلاش کیا اور علاقائی قانونی امداد کے نیٹ ورک سمیت اختراع حکمت عملی اور جانکاری کو شیئر کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو ہمارے ممالک کے عوام کی زندگی کو بدلنے کے لئے استعمال کریں ا ور اس کے لئے قانونی مدد اور انصاف تک رسائی کو مستحکم کیا جائے۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*******

 

 

U.No:1514

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1980554) Visitor Counter : 68


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi