سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معذور افراد کے لیے کمشنر کی 18ویں قومی جائزہ میٹنگ 29 تا 30 نومبر 2023 کو منعقد ہوگی


معذور افراد کے حقوق ایکٹ 2016 کے تحت معذور افراد کے حقوق کا نفاذ اور اس ایکٹ کے موثر نفاذ کے لیے نئی حکمت عملیوں پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا

Posted On: 28 NOV 2023 5:18PM by PIB Delhi

چیف کمشنر برائے معذور افراد (دیویانگجن) 29 تا 30 نومبر 2023 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر (ڈی اے آئی سی) نئی دہلی میں معذور افراد کے حقوق کے ایکٹ 2016 کے نفاذ کی صورتحال پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معذور افراد کے کمشنر کی 18ویں قومی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معذور افراد کے کمشنرز اس میٹنگ میں شرکت کریں گے تاکہ ملک کی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 'معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 کے مؤثر نفاذ کے لیے نئی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرسکیں ۔

میٹنگ کے دوران، ریاستی کمشنر اپنی متعلقہ ریاستوں میں آر پی ڈبلیو ڈی  ایکٹ، 2016 کے نفاذ کی صورتحال اور ایکٹ کے نفاذ میں اپنی مخصوص کامیابیوں کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کریں گے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ ا ٓر پی ڈبلیو ڈی  ایکٹ-2016 کے موثر نفاذ کے لیے اچھے طریقوں، کامیابیوں اور نئی حکمت عملیوں پر بھی بات کی جائے گی۔

جناب  راجیش اگروال، سکریٹری، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ اور چیف کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے اور افتتاحی دن شرکاء سے خطاب کریں گے اور  قانون  اور کامیابیوں کے موثر نفاذ کے لئے ڈی /او ای پی ڈبلیو ڈی  کے ذریعہ نافذ کی جارہی کامیابیوں اور خصوصی پروگراموں اور اسکیموں پر روشنی ڈالیں گے۔

افتتاحی اجلاس کے دوران، چیف کمشنر برائے معذور افراد (دیویانگجن) اور ریاستوں کے معذور افراد کے لیے کمشنروں کے ذریعے منظور کیے گئے مختلف اہم احکامات کا ایک مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔

ڈی /او ، ای پی ڈبلیو ڈی ،  ڈی/او عملے اور  ٹریننگ، ریلوے کی وزارت، ایم /او، ایچ اینڈ ایف ڈبلیو، وزارت اطلاعات و نشریات  ،  وزارت روڈ اور ٹرانسپورٹ، وزارت تعلیم ، ہاوسنگ ، شہری امور کی وزارت ، بھاری صنعت  کی وزارت وغیرہ سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔  ڈی/او ، ای پی ڈبلیو ڈی یعنی ری ہیبلی ٹیشن کونسل آف انڈیا (آر سی آئی) اور نیشنل ٹرسٹ کے تحت قانونی اداروں کے سربراہ ، این ایچ آر سی کے مندوبین ، خصوصی مدعو ئین بھی  اس بات چیت کا حصہ  ہوں گے۔

جن اہم مسائل پر اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا وہ یہ ہیں  :

آر پی ڈبلیو ڈی  ایکٹ، 2016 کے نفاذ کی سیکشن وار حیثیت، معذوروں کے مختلف زمروں کے لیے موزوں پوسٹوں کی شناخت اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی طرف سے اس کا نوٹیفکیشن، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعے آر پی ڈبلیو ڈی  رولز کا نوٹیفکیشن،  سی سی پی ڈی / ایس سی پی ڈی کے ذریعے مساوی مواقع کی پالیسی کا رجسٹریشن، انشورنس پی ڈبلیو ڈی ایس  (دیویانگ جن) کے لئے انشورنس پالیسی  - پی ڈبلیو ڈی ایس پر اعلیٰ  لاگت کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے تجاویز، تمام محکموں کی طرف سے یو ڈی آئی ڈی  کارڈز کو اس کی ہموار عالمگیریت، رسائی کے معیارات کی حیثیت کے نفاذ ، پی گتی شکتی ماسٹر پلان کا نفاذ  اور نوٹسوں کی معیاری کاری، سمن اور دیگر نیم عدالتی مواصلات کے لئے  قبولیت ۔

اختتامی اجلاس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ کے موثر نفاذ کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

************

ش ح۔   ا  ک    ۔ م  ص

 (U:1506 )



(Release ID: 1980473) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Tamil