وزارت آیوش

‘بھارت کے بین الاقوامی تجراتی میلے ’ میں بہترین کارکردگی کے لیے  آیوش  کی وزارت کو سونے کا تمغہ

Posted On: 28 NOV 2023 4:56PM by PIB Delhi
  • ‘بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے’ کے ‘وزارت اور محکمہ’  کے زمرے میں بہترین کارکردگی انجام دینے کے لیے سونے کا تمغہ حاصل ہوا ہے۔
  • آیوش پویلین میں کل 18 اسٹارٹ اپس نے اپنی نئی مصنوعات کی نمائش کی ۔
  • آیوش آہار، اختراعی آیوش پروڈکٹ رینج، یوگا تھیراپی کلاسز، مجاز اور پراکرتی پریکشن، طبی مشورہ، تخلیقی کھیل اور سیکھنے کی توجہ کے اہم  چار نکات تھے ۔
  • مہمانوں نے آیوروید، سدھا، یونانی، ہومیوپیتھی، یوگا-نیچروپیتھی، سووا-رگپا سسٹمز کے کلینک میں طبی مشورے حاصل کیے۔
  • آیوش پویلین میں آیوش کے شعبے میں میں نوجوانوں کو کیریئر سے متعلق مشورے بھی دیے گئے ۔

آیوش کی وزارت کو ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے کے 'وزارتوں اور محکموں' کے زمرے میں بہترین کارکردگی کے لیے 'انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن' نے سونے کے تمغے سے نوازا ۔  وزارت نے سائنسی ثبوت پر مبنی آیوش علاج کے طریقوں کو فروغ دینے کے مقصد سے میلے میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ایک آیوش پویلین تشکیل دیا تھا ۔  آیوش کی وزارت کی انجام دی گئی مختلف سرگرمیاں اور اختراعی پیشکش سائنسی ثبوت پر مبنی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں  تھیں جو ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔

آیوش سے متعلق چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے، آیوش کی وزارت نے کل 18 آیوش اسٹارٹ اپس کو پویلین میں نئی ​​مصنوعات کے ساتھ نمائش کا موقع دیا تھا ۔  آیوش پویلین میں آیوش طبی نظام جیسے آیوروید، سدھا، یونانی، ہومیوپیتھی، یوگا-نیچروپیتھی، سووا-رگپا کے مفت کلینکس کی بھی سہولت فراہم کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FAIN.jpg

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اس اعزاز کے موقع پر آیوش کی وزارت کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں اپنے قیام کے بعد آیوش کی وزارت مسلسل اپنے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔  ایک نئی وزارت ہونے کے باوجود، اس کے بہترین کام کے لیے سونے کا تمغے سے نوازا جانا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ آیوش کی وزارت اور اس کی ٹیم ثبوت پر مبنی کامیابیوں اور آیوش کے مختلف ادویاتی نظاموں کی اختراعات کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔  اور یہ کہ روایتی ادویات کے نظام ہندوستان میں سب سے مشہور اور استعمال شدہ طبی نظام کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ یقینی طور پر، آیوش کی وزارت کی مسلسل مثبت کوششوں نے روایتی ادویات کے شعبے میں ہندوستان کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی شناخت دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HJM5.jpg

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیوش کی وزارت نے اپنے پویلین میں نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی ہے ۔  آیوش سیکٹر میں نوجوانوں کی کیریئر کاؤنسلنگ بھی این سی آئی ایس ایم (نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن) اور این سی ایچ (نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی) کے ذریعے کی گئی ۔

آیوش کی وزارت نے تجارتی میلے میں آنے والوں کو راغب کرنے اور آیوش ادویات کے بارے میں ان کے علم میں اضافہ کرنے کے لیے کئی  مختلف تخلیقی سرگرمیوں کا بھی استعمال کیا تھا ۔  کھیلیں اور سیکھیں، یوگا ورزش، آیوش ڈائیٹ، دادی سے پوچھو (تفریحی ٹیلی فونک سرگرمی)، پراکرتی اور میزاج اسسمنٹ کیوسک، اور سیلفی پوائنٹ جیسی سرگرمیوں نے بالخصوص آیوش کی وزارت کے پویلین میں عام لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔

آیوش کی وزارت کی جانب سے، وزارت کے میڈیا سیل، سی سی آر ایچ (سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی)،  اے آئی آئی اے (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید)،  سی سی آر اے ایس (سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز)،  سی سی آر یو ایم (سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونیانی) میڈیسن، این آئی اے (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید)، انویسٹ انڈیا، ایم ڈی این آئی وائی (مورار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا)،  این ایم پی بی (نیشنل میڈیسنل پلانٹ بورڈ)،  سی سی آر وائی این (سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی) اس تجارتی میلے میں سبھی آیوش کی نمائش کے لیے اکٹھے ہوئے  اور   بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

*************

( ش ح ۔   ش م  ۔  ت ح  (

U. No 1503                                                                                                                                                                                                 



(Release ID: 1980466) Visitor Counter : 52