وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

انڈین اوشین ٹونا کمیشن کی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اعدادوشمار سے متعلق 19ویں ورکنگ پارٹی کا آج ممبئی میں افتتاح کیا گیا


سال 2018 میں صرف ٹوناس نے 41 بلین امریکی ڈالر کی تجارت کی تخمینی سالانہ مالیت میں تعاون دیا

Posted On: 28 NOV 2023 3:15PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کا ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری کی وزارت کا ماہی پروری کا محکمہ، 28 نومبر سے 2 دسمبر 2023 تک انڈین اوشین ٹونا کمیشن (آئی او ٹی سی) کی 19ویں ورکنگ پارٹی آن ڈیٹا اکٹھا کرنے اور شماریات (ڈبلیو پی ڈی سی ایس 19) کا انعقاد کر رہا ہے۔ آج اس میٹنگ کا افتتاح ممبئی، مہاراشٹر کے ہوٹل سینٹ ریگیس میں کیا گیا۔

یہ ایک اہم میٹنگ ہے جس کا اہتمام آئی او ٹی سی  کے ذریعے کیا جاتا ہے اور جس کی میزبانی بھارتی حکومت کے ماہی  پروری کے محکمے نے کی ہے ، جس میں دنیا بھر کے ٹونا ماہی گیری کے شعبے کے نامور سائنسدانوں اور ماہرین کی شرکت دیکھنے میں آئے گی۔ بھارتی حکومت کے ماہی پروری کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ نیتو کماری پرساد اور مہاراشٹر حکومت ماہی پروری کے کمشنر،، جناب اتل پٹنے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

ٹونا اور دیگر بڑی پیلاجک نسلوں ، جیسے بل فش، شارک اور ریز ، بہت زیادہ اقتصادی اہمیت  کی حامل ہیں ، صرف ٹونا کی تجارت کی تخمینہ سالانہ مالیت  41 بلین امریکی ڈالر رہی (2018 میں)۔ ان نسلوں کے بین الاقوامی دائرہ کار کو بہتر انتظام اور تحفظ کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے کثیر ملکی ماہی گیری سے متعلق شعبوں کے ذریعے ان کی زیادہ ماہی گیری پر زور دیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں انڈونیشیا، فرانس، اسپین، یورپی یونین (ای یو) کے دیگر ممالک، سیشلز، تنزانیہ، ایران، تھائی لینڈ، جاپان، سری لنکا، عمان اور  بھارت کے لوگوں کی شرکت دیکھنے میں آئی ۔ اس کے علاوہ آئی او ٹی سی  اور سائنسی تنظیموں کے  بہت سے دیگر ممالک کے شرکاء  نے بھی ورچوئل  وسیلے سے میٹنگ میں شرکت کی۔

سائنسدان وسائل کی تشخیص کے مقصد کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے، تالیف کرنے اور آئی او ٹی سی  کو رپورٹ کرنے میں مختلف ممالک کی طرف سے اختیار کیے گئے موجودہ سائنسی طریقوں پر غور و فکر اور تجزیہ کریں گے اور بحر ہند کے علاقے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اعدادوشمار کے جدید اور آسان طریقوں کے ساتھ سامنے آئیں گی۔ اس میٹنگ کے بعد آئی او ٹی سی  کی مرکزی سائنسی کمیٹی کا اجلاس اسی مقام پر 4 سے 8 دسمبر 2023 کے دوران منعقد کیا جائے گا جس میں ٹونا کے پائیدار انتظام سے متعلق سائنسی سفارشات کے لیے  ڈبلیو پی ڈی سی ایس اور بحر ہند میں ٹونا جیسی  نسلوں کے  مستقل بندوبست سے متعلق سائنسی  سفارشات پر غور کیا جائے گا۔

*************

( ش ح    ۔   ش م     ۔    ت ح  (

U. No 1495                                                                                                                                                                                                 



(Release ID: 1980449) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu