کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت کمرشل اور کیپٹیو مائنز سے کوئلے کی پیداوار کا جائزہ لیتی ہے


گزشتہ سال کے مقابلے یکم اپریل ، 2023  ء سے 20 نومبر ،  2023  ءکے دوران کیپٹیو/کمرشل کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی پیداوار 23 فی صد بڑھ کر 80 ملین ٹن تک پہنچ گئی  

Posted On: 28 NOV 2023 4:42PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کی نامزد اتھارٹی اور  ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگاراجو  نے مالی سال  24-2023 ء  کے دوران کیپٹیو اور کمرشل کوئلے کی کانوں کی پیداوار اور توقعات کا جائزہ  لینے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران، ایڈیشنل سیکرٹری اور نامزد اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ کول بلاک الاٹیوں کو مالی سال 24-2023 ء  کے لیے اپنے پیداواری ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں اور ان کول بلاکس کو چلانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہیے ،  جو کہ چالو کرنے کے پیشگی مراحل میں ہیں۔

یکم اپریل ، 2023 ءسے 20 نومبر  ، 2023 ءکے دوران کیپٹیو/کمرشل کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی کل پیداوار تقریباً 80 ایم ٹی تھی  ، جو کہ مالی سال  23-2022 ء  کی اسی مدت سے 23 فی صد کی سالانہ نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ سال  24-2023 ء  کے دوران  ، ان کانوں سے 145 ایم ٹی  کوئلے کی پیداوار متوقع ہے  ، جس سے ملک میں کوئلے کی درآمد میں کمی آئے گی۔

 

*************

ش ح۔  ح ا ۔ع ا

U. No. 1501


(Release ID: 1980433) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil