وزارتِ تعلیم
این آئی ٹی رائے پور نے 'جن جاتیہ گورو دیوس 2023' کی تقریب منائی
Posted On:
26 NOV 2023 8:07PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) رائے پور نے 26 نومبر کو افسانوی مجاہد آزادی اور قبائلی رہنما بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جن جاتیہ گورو دیوس (جے جے جی ڈی) 2023 کو منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب، 15 نومبر سے 26 نومبر 2023 تک منائی جانی ہے اور یوم دستور سے ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصد قبائلی برادریوں کو پہچاننا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ڈاکٹر پون کمار مشرا، اسسٹنٹ پروفیسر، آئی ٹی کی ماہرانہ رہنمائی میں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر پی مشرا نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو منانے کی اہمیت کی وضاحت اور بھگوان برسامنڈا سے جڑی ہوئی ثقافتی ورثہ کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور اس موقع کو منانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے جن جاتیہ گورو دیوس پر ایک تقریر پیش کی گئی، جس میں مقامی برادریوں کے تعاون اور مالا مال ثقافتی ورثے کو تسلیم کرنے اور منانے پر زور دیا گیا۔ اس نے قبائلی شناختوں کے تحفظ، ان کی قوت کو تسلیم کرنے اور شمولیت کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اسپیکر نے قبائلی حقوق کے تحفظ اور قومی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا، اور قوم کی ہم آہنگ ترقی میں تعاون پیش کرنے کے لیے اتحاد اور احترام کی اپیل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ اس مقصدکے لیے بیداری پیدا کرنے کے لیے سامعین کے سامنے ایک پی پی ٹی پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا ۔

راگا، دی میوزک کلب، این آئی ٹی رائے پور کی طرف سے ایک دلکش پرفارمنس پیش کی گئی۔یہ تقریب حاضرین کے حوصلے کو بلند کرتے ہوئے اور انہیں ملک کی قبائلی برادریوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

یہ تقریب محض ایک جشن نہیں تھی بلکہ نتیجہ پر مبنی تخلیقی سرگرمیوں میں فعال شرکت کا موقع تھی۔ یہ سرگرمیاں قبائلی ترقی سے متعلق سیمینارز اور ورکشاپس سے لے کر طالب علموں کی طرف سے رابطہ کاری کی پہل قدمیوں ، قبائلی کامیابی حاصل کرنے والوں کو اعزاز دینے، اور ثقافتی تقریبات کو فروغ دینے پر مشتمل تھیں جس میں رقص، ڈرامہ، موسیقی، پینٹنگ اور قبائلی برادریوں سے وابستہ دیگر فنون لطیفہ کی شکلیں شامل تھیں ۔ جے جے جی ڈی 2023 کی کامیابی طلباء اور فیکلٹی ممبران میں معلومات پھیلانے میں تعلیمی اداروں کی فعال شمولیت پر منحصر ہے۔ مختلف مقابلوں اور سرگرمیوں میں ان کی پرجوش شرکت نے اس تقریب کو ایک یادگار اور اثر انگیز بنا دیا۔
************
ش ح۔ اک ۔ م ص
(U:1499 )
(Release ID: 1980415)
Visitor Counter : 95