وزارت دفاع
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پروجیکٹ 15 بی اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یارڈ 12706 (امپھال) کے کریسٹ کی نقاب کشائی کی
Posted On:
28 NOV 2023 2:06PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این این برین سنگھ کی موجودگی میں 28 نومبر، 2023 ء کو نئی دلّی میں پروجیکٹ 15 بی اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یارڈ 12706 (امپھال) کے کریسٹ کی نقاب کشائی کی ، جو جاری چارپروجیکٹوں میں سے تیسرا پروجیکٹ ہے۔ کنگلا محل اور ‘ کنگلا سا ’ سے مزین امپھال کے کریسٹ کی نقاب کشائی منی پور کے لوگوں کی طرف سے بھارت کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے لیے دی گئی قربانی کے لیے صحیح طور پر خراج عقیدت ہے۔
کریسٹ کے ڈیزائن میں بائیں طرف ‘ کانگلا محل ’ اور دائیں طرف ‘ کنگلا سا ’ دکھایا گیا ہے۔ کانگلا محل منی پور کا ایک اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کا مقام ہے اور یہ ماضی کی بادشاہی کی روایتی نشست تھی۔ ڈریگن کے سر اور شیر کے جسم کے ساتھ، ‘ کنگلا-سا ’ منی پور کی تاریخ کا ایک افسانوی کردار ہے اور اپنے لوگوں کے سرپرست/محافظ کے طور پر ایک علامت ہے۔ ‘ کنگلا-سا ’ منی پور کا ریاستی نشان بھی ہے۔
بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا اور ممبئی کے مزگاؤں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹیڈ ( ایم ڈی ایل ) کے ذریعہ بنایا گیا تھا ۔ یہ جہاز دیسی ساخت کی پہچان ہے اور دنیا کے جدید ترین جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ یہ جہاز ایم ڈی ایل نے 20 اکتوبر ، 2023 ء کو بھارتی بحریہ کو سونپا تھا۔
7400 ٹن کا وزن لے جانے کی صلاحیت اور 164 میٹر کی مجموعی لمبائی کے ساتھ ایک گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر امپھال ایک طاقتور اور مختلف خوبیوں کا حامل پلیٹ فارم ہے ، جو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے اور 30 ناٹس (56 کلومیٹر فی گھنٹہ) سے زیادہ رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ زمین سے فضا ء میں مار کرنے والے میزائل، جہاز شکن میزائل اور ٹارپیڈو کمبائنڈ گیس اینڈ گیس ( سی او جی اے جی ) پروپلشن سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
اس جہاز میں تقریباً 75 فی صد آلات ملک میں ہی تیار کئے گئے ہیں ، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
- درمیانی رینج کی سطح سے فضا ء میں مار کرنے والے میزائل (بی ای ایل، بنگلور)
- برہموس زمین سے سطح تک مار کرنے والے میزائل (برہموس ایرو اسپیس، نئی دلّی)
- دیسی ساخت کا ٹارپیڈو ٹیوب لانچرز (لارسن اینڈ ٹربو، ممبئی)
- آبدوز شکن دیسی ساخت کا راکٹ لانچرز (لارسن اینڈ ٹربو، ممبئی)
- 76 ملی میٹر سپر ریپڈ گن ماؤنٹ (بی ایچ ای ایل، ہری دوار)
امپھال جہاز کی کیل 19 مئی ، 2017 ء کو رکھی گئی تھی اور جہاز کو 20 اپریل ، 2019 ء کو پانی میں اتارا گیا تھا۔ یہ جہاز 28 اپریل ، 2023 ء کو اپنی پہلی سمندری آزمائش کے لیے روانہ ہوا تھا اور بندرگاہ اور اس جگہ پر آزمائشوں کے ایک جامع شیڈول پروگرام سے گزر چکا ہے۔ چھ ماہ کے ریکارڈ ٹائم فریم کے اندر 20 اکتوبر ، 2023 ء کو یہ سمندر میں اپنی صلاحیت پر پورا اترا ۔
آزمائش شروع کرنے کے حصے کے طور پر ، اس جہاز نے حال ہی میں ایک توسیعی رینج برہموس میزائل کی کامیابی سے آزمائش کی ۔ امپھال جہاز بنانے کے لیے لیا گیا وقت اور اس کا ٹرائل ملک میں تیار کئے جانے والے کسی بھی ڈسٹرائر کے مقابلے سب سے کم ہے ۔ جہاز کا ڈلیوری ‘ آتم نر بھر بھارت ’ کی جانب تحریک کی تصدیق کرتی ہے۔
یہ ایک سمندری روایت اور بحریہ کا رواج ہے ، جس کے مطابق بھارتی بحریہ کے بہت سے بحری جہازوں کا نام ممتاز شہروں، پہاڑی سلسلوں، دریاؤں، تالابوں اور جزیروں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی بحریہ کو اپنے جدید ترین اور تکنیکی لحاظ سے جدید ترین جنگی جہاز کا نام تاریخی شہر امپھال کے نام پر رکھنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ شمال مشرقی علاقے کے کسی شہر کے دارالحکومت کے نام پر پہلا جنگی جہاز ہے ، جس کی منظوری صدر جمہوریہ نے 16 اپریل ، 2019 ء کو دی تھی۔
اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار اور وزارت دفاع اور منی پور حکومت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
*************
ش ح۔ ح ا ۔ع ا
U. No. 1490
(Release ID: 1980391)
Visitor Counter : 109