وزارت اطلاعات ونشریات
فلم ’سیلن‘ ترکی میں بچہ مزدوری اور کم عمری کی شادی کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش کرتی ہے: ہدایت کار، طوفان سمسیکن
54ویں انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ترکی فلم ’سیلن‘ کا ورلڈ پریمیئر ہوا
ترکی فلم ’سیلن‘ کے ہدایت کار طوفان سمسیکن نے کہا، ’’اس فلم کو بنانے کا حوصلہ ترکی کے دیہی علاقوں میں نوجوان لڑکیوں کی خراب حالت سے ملا ہے، جہاں انہیں کھیتوں میں کام کرنے اور کم عمر میں شادی کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔‘‘ 54ویں انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کا ورلڈ پریمیئر ہوا، جہاں اسے سنیما آف دی ورلڈ کیٹیگری کے تحت دکھایا جا رہا ہے۔
پی آئی بی کے ذریعہ بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، سمسیکن نے کہا، ’’بچہ مزدوری اور کم عمری کی شادی جیسے چلن کی وجہ سے ترکی کے دیہی علاقوں میں خواتین کی مدت حیات کم ہو رہی ہے۔ میں عالمی سطح پر ان مسائل کا حل پیش کرنا چاہتا ہوں، کیوں کہ یہ مسئلہ دنیا کے دیگر حصوں کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔‘‘
فلم بنانے کے دوران آنے والی چنوتیوں پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، سمسیکن نے کہا کہ فلم کی حقیقت کو سامنے لانے کے لیے فلم میں کرداروں کو تصور کے حصہ کے طور پر استعمال کرنا ان کے لیے ایک دلچسپ عمل تھا۔ انہوں نے کہا، ’’میں ہنگیرین ہدایت کاروں اور بچوں کے ساتھ کام کرنے کے تئیں ان کے نقطہ نظر سے حیران ہوں۔ اس سلم کو بنانے میں اس سے بہت بڑا حوصلہ ملا ہے۔‘‘
سمسیکن نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی فوک میوزک اس فلم کا ایک لازمی عنصر ہے اور ناظرین کو ترکی ثقافت کی جھلک پیش کرتا ہے۔
فلم ساز، میہمت ساریکا نے کہا کہ فلم ترکی کے کئی دیہی علاقوں میں لڑکیوں کے زبردست استحصال کے بارے میں بتاتی ہے اور صنفی برابری کے مسئلہ سے نمٹتی ہے۔ انہو ں نے کہا، ’’فلم سازی کے عمل کے دوران ہمیں صنفی مساوات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ کئی پروگراموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم کے ذریعہ ہم ایک عالمی پلیٹ فارم تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فلم ’سیلن‘ اسی نام کی چودہ سالہ ہیروئن پر مبنی ہے، جو ایک ٹینٹ سٹی میں رہنے والی موسمی زرعی مزدور ہے۔ اس کا واحد خواب اسکول جانا ہے، حالانکہ وہ جانتی ہے کہ یہ ناممکن ہے۔ بلگے نام کا ایک ڈاکیومنٹری فلم ساز ٹینٹ سٹی میں آتا ہے ، جس کے بعد ایک قابل تغیر واقعہ پیش آتا ہے جو سیلن اور پوری برادری کو متاثر کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے دیکھیں:
*****
ش ح – ق ت – م ر
U: 1468
(Release ID: 1980242)
Visitor Counter : 106