وزارت اطلاعات ونشریات
آئی سی ایف ٹی – یونیسکو – افی شراکت داری گاندھی جی کے لازوال نظریات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے: سرج مشیل، نائب صدر آئی سی ایف ٹی – یونیسکو
امن، بھائی چارے کو فروغ دینا اور ثقافت کا تحفظ ہی اس سال آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے اصل معیار ہے: جوری رکن رضوان احمد
گوا، 26 نومبر 2023
54ویں آئی ایف ایف آئی میں 5 رکنی جوری کے ذریعہ آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل، 2023 کے لیے دنیا بھر سے منتخب کی گئیں 10 فلموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ گوا میں جاری 54ویں بھارتی بین الاقوامی میلے (آئی ایف ایف آئی ) کے دوران آج منعقدہ پریس کانفرنس میں آئی سی ایف ٹی – یونیسکو کے نائب صدر سرج مشیل نے اس بات کا اعلان کیا۔
اس سال انتخابی عمل سے جڑے معیار پر روشنی ڈالتے ہوئے، جوری رکن رضوان احمد نے کہا، ’’آئی سی ایف ٹی – یونیسکو فلم کو امن، بھائی چارے اور ثقافت کے تحفظ کے لیے تعلیم کے وسیلے کے طور پر دیکھتا ہے۔ اس لیے، فیصلہ لینے کے عمل میں ان معیارات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔‘‘ رضوان احمد نے بتایا کہ ایوارڈ کے لیے فلم کا انتخاب کرتے وقت فلم شائقین کے ایک بڑے اور متنوع گروپ کو مدنظر رکھا جائے گا اور یہ عمل آئی ایف ایف آئی کے ناظرین تک ہی محدود نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا، ’’فلموں کا جائزہ اور انتخاب ان کی کثیر سطحی کہانی کو مدنظر رکھ کر کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی یہ دنیا بھر میں مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرتی ہوں۔‘‘
آئی ایف ایف آئی کے ساتھ آئی سی ایف ٹی کے تعلق پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، جوری کوآرڈی نیٹر اور پی سی آئی ڈائرکٹر – آئی سی ایف ٹی یوتھ برانچ ژوئیان ہُن نے کہا کہ بھارت میں فلم ساز، صلاحیت اور فلم منڈی کثر ت سے موجود ہیں ۔
دیگر بین الاقوامی فلمی میلوں کے ساتھ آئی سی ایف ٹی کے تعاون کے مقابلے میں آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل کی بھارت کے لیے منفرد مطابقت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آئی سی ایف ٹی – یونیسکو بھارت کے ساتھ ایک خصوصی تعلق ساجھا کرتا ہے، کیونکہ گاندھی کے امن اور خیرسگالی کی اقدار کو یہاں ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔‘‘
آئی سی ایف ٹی یونیسکو کے بھارتی نمائندے منوج کدام نے کہا کہ آئی سی ایف ٹی بلند معیارات کے ساتھ سماجی ترقی اور امن کی ثقافت کو فروغ دینے والے آڈیو ویژووَل میڈیا کی حوصلہ افزائی کے علاوہ، پائریسی کے خلاف لڑائی کی بھی حمایت کرتا ہے۔
آئی سی ایف ٹی پیرس اور یونیسکو کے ذریعہ قائم کردہ آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل آئی ایف ایف آئی میں ایک ایسی فلم کو ہر سال دیا جانے والا اعزاز ہے جو مہاتما گاندھی کے امن، عدم تشدد، ہمدردی اور ہم آہنگی کے نقطہ نظر کی اعلیٰ طور پر عکاسی کرتی ہے۔ سال 2015 میں اپنی شروعات کے بعد سے، اس ایوارڈ کے توسط سے ان مستقل اقدار کو اپنانے والی فلموں کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
پریس کانفرنس یہاں ملاحظہ کریں:
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1454
(Release ID: 1980120)
Visitor Counter : 108