صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے گرو نانک دیو جی کی پیدائش کی سالگرہ کی ماقبل شام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 26 NOV 2023 8:21PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گرو نانک دیو جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا، ’’گرو نانک دیو جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر، میں بھارت اور بیرونِ ملک مقیم تمام بھارتیوں، خصوصاً سکھ بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

گرو نانک دیو جی کی تعلیمات نے مساوات اور بے لوث خدمت کی اقدار پر زور دیا۔ گرونانک دیو جی کا ماننا تھا کہ انسانیت کی خدمت خدا کی خدمت ہے۔ انہوں نے لوگوں کو محبت، امن اور ہمدردی کی اقدار پر عمل کرنے کی ترغیب فراہم کی۔ گرونانک دیو جی نے علم کی روشنی پھیلائی اور اپنی شاندار شاعری اور شبد کے ذریعہ لوگوں کو روحانیت کا راستہ دکھایا۔

آیئے ہم اپنے فکر، تقریر اور عمل میں ان کی تعلیمات پر عمل کریں اور اپنے آپ کو مساوات، بھائی چارے اورہم آہنگی کے لیے وقف کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں -

 

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1448



(Release ID: 1980087) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi