قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت نے یوم آئین 2023 منایا
قومی قبائلی تحقیقی ادارے (این ٹی آر آئی) نے یوم آئین کے موقع پر ایک تقریب کی میزبانی کی، اس موقع پر جن جاتیہ گورَو اُتسو بھی اختتام کو پہنچا
Posted On:
26 NOV 2023 6:15PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت نے آج زبردست جوش و خروش کے ساتھ سموِدھان دیوس(یوم آئین) منایا۔ یہ دن 26 نومبر 1949 میں دستورِ ہند کو اختیار کرنے کی یاد میں ، اور آئین سازوں کے تعاون کے اعتراف اور اعزاز میں ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔
قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے قبائلی امور کی وزارت واقع نئی دہلی میں تمہید پڑھنے کی تقریب کی قیادت کی۔ ایڈشنل سکریٹری محترمہ آر جیا، جوائنٹ سکریٹری جناب برج نندن پرساد اور دیگر افسران اور وزارت کے عملے کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تمہید پڑھنے کی تقریب کا اہتمام آج قومی درج فہرست قبائل کی مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) اور ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کے علاقائی دفاتر میں بھی کیا گیا۔
ایک دیگر تقریب کے دوران، قومی قبائلی تحقیقی ادارے (این ٹی آر آئی)، نئی دہلی نے جن جاتیہ گورَو اُتسو کے اختتام (15 سے 26 نومبر 2023) کے جزو کے طور پر یوم آئین سے متعلق تقریب کی میزبانی کی۔ این ٹی آر آئی کے اسپیشل ڈائرکٹر پروفیسر نوپر تیواری نے معزز افسران اور شرکاء کا گرمجوشانہ استقبال کیا، اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے آئینی تحفظ کے موضوع پر تبادلہ خیال کا آغاز کیا۔
قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری اور تقریب کے مہمان ذی وقار جناب انل کمار جھا نے کلیدی خطبہ دیا اور قبائلی تعلیم، حفظانِ صحت اور روزگار جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئندہ انجام دی جانے والی پہل قدمیوں کی اہمیت پر زور دیا، اور ان برادریوں کی مجموعی خیر و عافیت کے لیے جامع قبائلی رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس تقریب کو مزید وسعت دیتے ہوئے، ایڈشنل سکریٹری محترمہ آر جیا نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کیوں جن جاتیہ گورَو دیوس ’سموِدھان دیوس‘ کے موقع پر اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے درج فہرست قبائل کی آئینی تجویز کی معنویت پر بھی روشنی ڈالی۔
اس تقریب کا سب سے اہم حصہ ’آئینی تحفظ‘ کے موضوع پر پینل ڈسکشن تھا، جس میں پروفیسر ہیما ایکا، جناب مدن گونڈ، اور ایڈووکیٹ بندو امینی نے اپنے نقطہ نظر پیش کیے۔ ہر ایک ماہر نے اپنے خصوصی میدان سے قبائلی ترقی کے بارے میں اپنے تجربات ساجھا کیے۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1444
(Release ID: 1980000)
Visitor Counter : 85