وزارت دفاع

وزیر اعظم نے مقامی طور پر ڈیزائن، تیار، اور فروغ دیے گئے دو سیٹر جنگی جہاز ایل سی اے تیجس میں پرواز کی


وزیر اعظم نے اپنے تجربے کو یادگار قرار دیا اور ہندوستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا

یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے جنگی طیارہ اڑایا ہے

ہندوستانی فضائیہ کے لیے فخر کا لمحہ

آتم نربھرتا کا فروغ اور ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا اعتراف

Posted On: 25 NOV 2023 8:11PM by PIB Delhi

ایک تاریخی سنگ میل میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں دیسی ساختہ تیجس دو سیٹر لائٹ کمبیٹ فائٹر طیارے میں اڑان بھری۔ 30 منٹ کی اڑان کے دوران، جنگی طیارے تیجس کی صلاحیتوں کا وزیر اعظم کو مظاہرہ کرایا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے لڑاکا طیارہ اڑایا ہے۔ وزیر اعظم نے اڑان بھرنے کے اپنے تجربے کو یادگار قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی نے جدید ترین لڑاکا طیارے کی ڈیزائننگ، ترقی اور تیاری سے وابستہ سائنسدانوں، انجینئروں اور فلائٹ ٹیسٹ کے عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستانی انجینئروں اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔

ایل سی اے ٹرینر ایک ہلکے وزن کا، تمام موسم موافق، ملٹی رول ہوائی جہاز ہے جو ایک سیٹ والے تیجس فائٹر کے تمام کردار ادا کر سکتا ہے اور اسے فائٹر ٹرینر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک دیسی ساختہ دو سیٹ فائٹر ہندوستان میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ عصری تصورات اور ٹیکنالوجیز جیسے کہ جدید گلاس کاک پٹ، مربوط ڈیجیٹل سسٹم اور ایئر فریم کے لیے جدید جامع مواد کے امتزاج کے ساتھ، یہ ایک جدید ترین طیارہ ہے۔ لڑاکا طیاروں نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں میں اضافہ کیا ہے۔

آئی اے ایف ٹیسٹ کا عملہ تیجس پروجیکٹ کے ساتھ تصوراتی مرحلے سے لے کر پروٹو ٹائپ ٹیسٹنگ تک ملوث رہا ہے۔ طیارے کے پہلے ورژن کو 2016 میں آئی اے ایف میں شامل کیا گیا تھا۔ فی الحال، آئی اے ایف کے دو اسکواڈرن، 45 اسکواڈرن اور 18 اسکواڈرن، ایل سی اے تیجس کے ساتھ مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔ ایچ اے ایل کے ساتھ 83 ایل سی اے ایم کے 1اے طیاروں کی ترسیل کے لیے 36,468 کروڑ روپے کا آرڈر دیا گیا ہے اور فروری 2024 تک ترسیل شروع ہونے والی ہے۔ ایچ اے ایل کی موجودہ صلاحیت ہر سال 8 ایل سی اے طیارے بنانے کی ہے۔ اسے 2025 تک ہر سال 16 طیاروں اور اگلے 3 سالوں میں ہر سال 24 طیاروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔

 

 

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1426



(Release ID: 1979887) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam