وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

افی 54 میں مراکشی فلم ’فیز سمر 55‘ کا ایشیائی پریمیئر دکھایا گیا


فلم میں مراکش کی جدوجہد آزادی کو ایک بچے کی آنکھوں سے پیش کیا گیا ہے: ڈائریکٹر عبدالحئی لاراکی

  گوا، 25 نومبر 2023

گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی 54) میں مندوبین اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کار عبدالحئی لاراکی نے بتایا کہ فلم ’فیز سمر55‘ مراکش کی جدوجہد آزادی کو ایک بچے کی آنکھوں سے پیش کرتی ہے۔ افی 54 میں ایشین پریمیئر ہونے والی یہ فلم عربی اور فرانسیسی زبان میں بنائی گئی ہے۔

فیز سمر 55 ایک سیاسی ڈراما ہے جو 1955 کے موسم گرما میں مراکش کی آزادی کی جدوجہد کے ہنگامہ خیز واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ فیز کے مدینہ کا 11 سالہ لڑکا کمال مراکش کی آزادی سے پہلے کے آخری مہینوں کا تجربہ کر رہا ہے۔ آیچا اور قاراویئن یونیورسٹی کے اس کے ساتھی طلبہ کے ساتھ رابطے میں ، وہ آزادی کی لڑائی میں حصہ لیتا ہے۔

ہدایت کار عبدالحئی لاراکی اپنے کاموں میں حساس موضوعات سے نمٹنے کے لیے جانے جاتے ہیں جنہیں ناقدین اور ناظرین کی طرف سے سراہا گیا ہے۔ ان کی فلموں میں چلنے والی مشترکہ لہر تاریخ، طاقت اور مذہب کے ساتھ لوگوں کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ فیز سمر 55 ان موضوعات کو مراکش کی آزادی کی جدوجہد کے پس منظر میں بھی تلاش کرتی ہے جو اس وقت پرتشدد ہو گیا تھا جب فرانسیسیوں نے کاسابلانکا میں مراکشی قوم پرستوں کو پھانسی دے دی تھی۔

فلم کے لیے اپنی تحریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، لاراکی نے وضاحت کی کہ کس طرح یہ ان کے دل کے بہت قریب تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ’’میں اسی مدینہ فیز میں پیدا ہوا، ہمسایہ شہر میں پرورش پائی جو فلم سے محبت کرنے والا شہر تھا۔‘‘ وہ مراکشی تاریخ کے ایک مختصر حصے کو دوبارہ تخلیق کرنا چاہتے تھے اور ان کی کہانی کو سمجھنے کے لیے حقیقی زندگی کے مزاحمتی جنگجوؤں کا انٹرویو کیا کرتے تھے۔ ’’ان میں سے ایک نے مجھے ایک قصہ سنایا – کہ کس طرح بچپن میں انھوں نے مزاحمت میں حصہ لیا تھا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب میں جانتا تھا کہ بچے کی آنکھوں کے ذریعے اس موضوع سے کیسے نمٹنا ہے۔‘‘ لارکی نے بتایا کہ وہ اس معصوم بچے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جو مراکش کے لیے آزادی کے اعلی مقصد کے لیے نظریے کا انتخاب کرے گا۔

ان کے مطابق مدینہ فیز (عربی میں مدینہ کا مطلب شہر) بذات خود اس فلم کا ایک کردار ہے۔ چھت ایک اہم خصوصیت ہے ، کیونکہ یہ چھت پر مراکشی خواتین اور بچوں کی زندگی ، اور نیچے تاریک گلیوں میں فرانسیسی استعمار اور مجاہدین آزادی کی زندگی کے درمیان واضح فرق کو ظاہر کرتی ہے۔ فیز کے باشندے اس میں اپنی جان لگادیتے ہیں۔ اپنی شناخت کو ایک موضوع کے طور پر رکھتے ہوئے ، وہ کھلے آسمان کے ساتھ ایک بند جگہ فیز کو مراکش اور دنیا کے ان تمام مقامات کے لیے استعارہ کے طور پر پیش کرتا ہے جو نوآبادی تھے۔

ہدایت کار یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ یہ موضوع آج کے دور میں زیادہ مناسب ہے جب ہم سابقہ نوآبادیاتی ممالک میں نئی نوآبادیات پر ایک نئی بحث سے نمٹ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں آج تاریخ اپنے آپ کو دہرات رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 11 سالہ لڑکا بھی اسی طرح ایک علامت ہے – آج کے مراکش کی علامت ہے ، جو اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

ڈائریکٹر کے بارے میں:

عبدالحئی لاراکی اپنے کاموں میں حساس موضوعات سے نمٹنے کے لیے جانے جاتے ہیں جنہیں ناقدین نے سراہا ہے اور سامعین نے پسند کیا ہے۔ ان کا تعلق 1990 کی دہائی کے مراکشی فلم سازوں کی نئی لہر سے ہے۔ ان کا سینما سیاسی جبر (مونا صابر، 2002)، پیسے کی طاقت (پرفوم ڈی مر، 2006) یا جنسی نآسودگی (لو ان دی مدینہ ، 2011) سے متعلق ہے۔ محبت کے مرکز میں ... یہ ’آرٹ پروپری/ آرٹ سیل‘ پر بحث ہے جو عرب بہار کے دوران جاری تھی۔ ان کی فلموں کے ذریعے چلنےوالی مشترکہ لہر تاریخ، طاقت اور مذہب کے ساتھ انسان کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1425

iffi reel

(Release ID: 1979828) Visitor Counter : 107


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Marathi