وزارت اطلاعات ونشریات
’دی فشرمینس ڈاٹر‘ اختلافات کے سمندر کے درمیان مشترکات کو تلاش کرنے کی کوشش: ہدایت كار ایڈگر ڈی لیک جیکوم
فلم 'دی فشرمینس ڈاٹر' کے ڈائریکٹر ایڈگر ڈی لیك جیکوم کا کہنا ہے کہ "ہمارے رویے اور روزمرہ کی زندگی گزارنے کے انداز میں واضح فرق ہے اور ساتھ ہی ہم بطور انسان مشترکات کے دھاگوں کو تلاش کر سکتے ہیں اور اسی كو میں اپنی فلم کے ذریعے تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس فلم میں ایك ایک مضبوط شخصیت کا حامل ماہی گیر اور اس کی الگ ہوجانے ولی ٹرانس جینڈر بیٹی کے ساتھ ملاپ کی کہانی پیش کی گئی ہے۔ فلم ساز آج ہندوستان كے 54 ویں بین اقوامی فلمی میلے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔
ماہی گیر باپ اور اس کی ٹرانس جینڈر بیٹی ایک الگ تھلگ جزیرے پر دوبارہ ملتے ہیں اور ایسا ہوتا ہے کہ وہ اپنے پریشان حال ماضی اور حال کے ساتھ سمجھوتہ کرلیتے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت میں ایڈگر نے فلم سازی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر اور ان عوامل کا بھی اشتراک کیا جن سے اس کے فلمی تخیل کو تحریك ملی۔ فلم ساز نے کہا کہ ان کے دادا بھی ایک ماہی گیر تھے جن کی زندگی سے فلم کے لیے براہ راست تحریك ملی۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سانتا مارٹا کے ماہی گیر سیاحت، بندرگاہوں اور تعمیرات کی وجہ سے بے گھر ہوئے اور اسی طرح ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بھی منتقل ہونا پڑا اور اس فلم میں دونوں کمیونٹیز کو ایک کہانی میں جوڑنا اور اکٹھا کرنا مقصود تھا۔
فشرمینس ڈاٹر ایڈگر ڈی لیک جیکوم کی پہلی فیچر فلم ہے ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ ماہی گیر اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی دونوں کے منفرد نقطہ نظر كو پیش كرے گی۔
ڈائریکٹر کے بارے میں :
ایڈگر ڈی لیك جیکوم کی مختصر فلم سِن ریگریسو (2007) بیئرز اور سینٹیاگو کے فیسٹیولوں میں شامل تھی۔ انہوں نے یونیورسیڈیڈ ڈیل نورٹ میں کمیونیکیشنز میں مہارت حاصل کی اور روبرٹو فلوریس پریٹو كی روئیڈو روزا (2014) اور لیبیا اسٹیلا گومز كی ایلا (2015) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے اپنے تین اسکرین پلے کے ساتھ ایف ڈی سی کے اسکرین رائٹنگ كی تحریك حاصل کی۔ وہ کئی برسوں تک یونیورسیڈیڈ ڈیل میگڈیلینا میں پروفیسر رہے۔
یہاں بات چیت دیکھیں:
******
U.No:1414
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1979823)
Visitor Counter : 102