وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم نے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ اسکیم کے تحت یووا سنگم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا


22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے شرکت کرنے والے 20 دوروں میں حصہ لیں گے

Posted On: 25 NOV 2023 1:05PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم نے مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 50 طلباء کے ایک وفد کے ساتھ یووا سنگم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ یہ وفد ثقافتی اور تعلیمی دورے کے لیے مغربی بنگال کا سفر کر رہا ہے۔ ’ایک بھارت شریشٹھہ بھارت‘‘ اسکیم کے تحت یووا سنگم تجرباتی تعلیم کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو ملک کے بھرپور تنوع سے متعارف کرانے کی کوشش ہے۔ اس کا مقصد زندگی کے منفرد پہلوؤں، ترقی کے نشانات، تعمیراتی اور انجینئرنگ کے عجائبات، صنعتی ترقی اور میزبان ریاست میں حالیہ کامیابیوں کے بارے میں ایک عمیق تجربہ فراہم کرنا بھی ہے جس کی توجہ عوامی  رابطے پر مرکوز ہے۔

یووا سنگم کے جاری مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، پورے نومبر اور دسمبر 2023 میں نمائشی دورے کیے جائیں گے۔یہ  وفد بنیادی طور پر اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی ) میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ ساتھ 18-30سال کی عمر کے کیمپس سے باہر  رہنے والے نوجوانوں پر مشتمل یہ وفد ملک بھر کی  اپنی جوڑی والی ریاستوں کا سفر کرے گا۔ اپنے دوروں کے دوران، مندوبین کو پانچ وسیع شعبوں: میزبان ریاستوں میں پریتن (سیاحت)، پرمپرا (روایات)، پرگتی (ترقی)، پروڈیوگک (ٹیکنالوجی) اور پرسپر سمپرک (عوامی رابطہ) کا  کثیر جہتی ایکسپوزرہوگا۔

یووا سنگم  کے تیسرے مرحلہ میں ان  22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے   طلبا اور نوجوان شرکت کریں گے جن میں درج ذیل اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ نمائشی دوروں کے انعقاد کے مقصد سے جوڑا بنایا گیا ہے: سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی آف آندھرا پردیش-آئی آئی ٹی دہلی؛ آئی آئی ٹی دھارواڑ-آئی آئی ٹی روپڑ؛ پونے کے ایس پی پی یو  -آئی آئی ٹی  گوہاٹی؛ آئی آئی ٹی حیدرآباد-بی ایچ یو وارانسی؛ آئی آئی ٹی –آئی آئی ایم تریچی; آئی آئی ایم سنبل پور-این آئی ٹی کالی کٹ؛ آئی آئی آئی ٹی ڈی ایم جبل پور- آئی آئی ٹی کھڑگپور؛ آئی آئی آئی ٹی رانچی-این آئی ٹی کروشیترا؛ این آئی ٹی گوا-آئی آئی ٹی بھیلائی؛ اور آئی آئی ایم بودھ گیا-آئی آئی آئی ٹی سورت شامل ہے ۔

یووا سنگم کے پہلے دو مرحلوں میں ، جس میں 2000 سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا تھا زبردست ردعمل کو دیکھتے ہوئے، تیسرے مرحلہ میں بھی زبردست جوش و خروش دیکھنے کی امید ہے۔ یہ مرحلہ حکومت ہند کی جانب سے ایک بھارت شریشٹھہ بھارت کے زیراہتمام اس منفرداسکیم میں کارفرما نظریہ کو سامنے لائے گا جس کا مقصد تبدیلی کے نوجوان ایجنٹوں کے فکری افق کو نہ صرف پھیلانا ہے بلکہ انہیں ہندوستان بھر میں تنوع کے بارے میں حساس بنانا ہے۔ مستقبل کے ایک زیادہ مربوط، ہمدرد اور تکنیکی طور پر مضبوط ہندوستان کے لیے اپنے علم کو چینلائز کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1407



(Release ID: 1979711) Visitor Counter : 60