قانون اور انصاف کی وزارت

قانون و انصاف کی وزارت، انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے آئندہ روز یوم آئین منائے گی


نائب صدر جمہوریہ اس تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے

Posted On: 25 NOV 2023 12:08PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کی وزارت، انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے، نئی دہلی کے وگیان بھون میں آئندہ روز یعنی 26 نومبر 2023 کو یوم آئین منائے گی۔ سال 1949 میں اسی دن بھارت کے عوام نے آئین کو اختیار کیا تھا۔

اس سال جشن کے جزو کے طور پر، دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک، پانچ تکنیکی سیشنوں پر مشتمل ایک قومی سطح کے تغیراتی مکالمے کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ ہمارے قوانین کی اصلاحی ضروریات پر غور و فکر کرنے کے لیے، ویژن @2024 پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  قانونی ماہرین، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم کو موقع فراہم کرے گا ۔

اس مکالمے کا مقصد آئینی اقدار، عالمی امنگوں، کرہ ارض اور اس کے باشندوں کی خیر و عافیت کے درمیان اہم رابطے کو تلاش کرنا بھی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ مکمل سیشن کے دوران کلیدی خطبہ دیں گے۔ قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال، لاء کمیشن کے چیئرپرسن رتو راج اوستھی، سالیسٹر جنرل آف انڈیا ایل ڈی تشار مہتا، این ایچ آر سی کے چیئرپرسن جناب جسٹس کمار مشرا، سپریم کورٹ کی سابق جج محترمہ جسٹس اندرا بنرجی، اور قانونی امور کے محکمے، حکومت ہند کے سکریٹری ڈاکٹر نتن چندرا  بھی اس موقع پر اظہار خیال کریں گے۔

اس موقع پر ’تنازعے کے متبادل حل کے لیے رہنما خطوط‘ اور ’آئین اور ترقی سے متعلق تناظر‘ کے موضوع پر دو کتابوں کااجراء بھی کیا جائے گا۔ وزارت، انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے  ، یوم آئین کی ماقبل شام نیشنل لاء یونیورسٹیوں  کے طلبا کے لیے ’حدود سے آزادی تک – بنیادی حقوق بنام بنیادی فرائض‘  کے موضوع کے تحت ایک مباحثے کا اہتمام کر رہی ہے۔  مباحثے میں پہلا انعام جیتنے والے کو 50000 روپئے، دوسرا انعام جیتنے والے کو 30000 روپئے  ، جبکہ تیسرا انعام جیتنے والے کو 20000 روپئے  کی انعامی رقم دی جائے گی۔

 

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1404



(Release ID: 1979710) Visitor Counter : 73