وزارت اطلاعات ونشریات

ہوف  مینز فیری ٹیلس گھر یلو تشدد سے دوچار دنیا میں امید کی ایک کرن ہے: ٹینا برکلایا


روسی فلم ہوف مینز فیری ٹیلس 54ویں آئی ایف ایف آئی میں گولڈن پیکوک کے لئے امیدار

Posted On: 24 NOV 2023 6:53PM by PIB Delhi

روسی فلم ہوف مینز فیری ٹیلس ٹینابرکایا کی ہدایتکاری  اور ان کے تحریر کردہ اسکرین پہلے پر تیار کیا گیا ہے جس میں سوویت یونین بکھرنے کے بعد روس میں افراتفری کے دوران ایک لڑکی نزیزدا کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ گوا میں 54 ویں بین الاقوامی ہندوستانی فلم فیسٹول میں یہ فلم گولڈن پیکوک کی امیدوار ہے۔

میڈیا کے ساتھ اس واقعے پر بات کرتے ہوئے جس میں ایک روسی خاتون مارکریٹا گراچیوا پر اس کے پرتشدد شوہر نے حملہ کرکے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے تھے، برکلایا نے کہا کہ 21 ویں صدی میں بھی ہر ملک میں گھریلو تشدد عام ہے خواہ وہ ہندوستان ہو، جارجیاہوا یا روس ہو۔ انھوں نے کہا کہ میں اس کہانی کو پریوں کی کہانی جیسا بنانا چاہتی تھی اور پریوں کی کہانیوں میں ہمیشہ انجام اچھا ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کی وارداتوں سے دوچار دنیا میں ان کی فلم امید کی ایک کرن لانے کی کوشش ہے۔ فلم کی خاص کردار کا نام نزیزدا ہے جس کا روسی زبان میں مطلب ہے،امید۔ فلم میں یہ لڑکی لائربریین کا کام کرتی ہے اور گایکوں کو ہرکتاب کے ساتھ ایک بک مارک دیتی ہے جس کا مطلب ہے۔ امید کی واپسی۔

فیچر فلم ہدایت کار کے طور پر کام کرنے کے بارے میں ٹینا برکلایا نے کہا کہ مختصر فلموں اور موسیقی کی ویڈیوز میں ان کے تجربے نے انھیں فیچر فلم کی تیاری کے بارے میں بہت کچھ سکھایا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے لئے عکاسی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ایڈورٹائزنگ میں ان کے کیرئر نے بھی فلم سازی میں ان کی مدد کی۔ انھوں نے کہا کہ فلم سازی دھاگوں سے کڑھائی کرنے جیسا کام ہے۔

خلاصہ:

سا ل دو ہزار کے ماحول میں تیار فلم سوویت یونین کے بکھراؤ کا دور پیش کرتی ہے ۔ نزیزدا نام کی لڑکی ایک غلط شخص وٹیلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں جکڑی ہوئی ہے۔ نزیزدا دو جگہ کام کرتی ہے اور اس کی زندگی تب تبدیل ہونا شروع ہوتی ہے جب ایک کوٹ کا مالک اس کے خوبصورت ہاتھوں کو پہچانتا ہے۔ وہ ہاتھوں کی ماڈل بن جاتی ہے اور پھر اپنی زندگی کو ایک ڈرامائی موڑ دیتی ہے۔

بات چیت یہاں دیکھیں:

******

 

 

 

U.No:1399

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1979661) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu