بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی’دی اکنامک ٹائمز ایچ آر ورلڈ ایکسپیشنل ایمپلائی ایکسپیریئنس ایوارڈ 2023‘ سےسرفراز

Posted On: 24 NOV 2023 6:39PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی نے 'بڑے پیمانے كی صنعت' كے زمرے میں باوقار 'دی اکنامک ٹائمز ایچ آر ورلڈ ایکسپیشنل ایمپلائی ایکسپیریئنس ایوارڈ 2023 (ای ٹی  ایچ آرورلڈ ایكس ایوارڈ) حاصل كیا ہے۔ یہ ایوارڈ 22 نومبر 2023 کو بنگلورو میں ای ٹی   ایچ آر ورلڈ کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب میں پیش کیا گیا۔

یہ ایوارڈ این ایچ پی سی کو اس کے ملازمین رُخی ایچ آر وسیع اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے جس كا دائرہ صرف ملازمین تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کے خاندانوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ این ایچ پی سی کی تنظیمی ثقافت کی بھی ایک پہچان ہے، جو سخت جغرافیائی اور موسمی آزمائشوں کے باوجود نہ صرف ملازمین کی ان كی خدمت کے دوران پرورش کر رہی ہے بلکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی  ان كی اچھی دیکھ بھال اور مدد کر رہی ہے۔

این ایچ پی سی ایسے مسابقتی کاروباری ماحول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جو ملازمین کے تجربے کی بابت از خود برملا اظہار ہے جو اعتماد اور تعلق کے ساتھ پرورش، مضبوط ملازم رُخی مواصلاتی ساخت، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے کثیر جہتی انعامی اسکیمیوں، مساوی مواقع کے آجر ہونے کے لیے تنوع اور شمولیت کے اقدامات، مہارت کی اپ گریڈیشن، سیکھنے اور ترقی کے اقدامات وغیرہ سے عبارت ہے۔

******

U.No:1388

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1979573) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Telugu