دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کی وزارت نے تمل ناڈو ایس آر ایل ایم کے تعاون سے’’پروڈیوسر کلکٹیوز کے فروغ کے ذریعے خواتین کی اقتصادی تفویض اختیارات‘‘ پر چوتھی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 24 NOV 2023 6:21PM by PIB Delhi

دین دیال انتیودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم)، دیہی ترقی کی وزارت، حکومت ہند نے چوتھی مشاورتی ورکشاپ کا انعقادڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تمل ناڈو ریاستی مشن کے ساتھ مل کر’’ پروڈیوسر کلکٹیو کےفروغ کے ذریعے خواتین کی اقتصادی تفویض اختیارات‘‘کے موضوع پر کیا۔ سات ریاستوں تامل ناڈو،کیرالہ، اُڈیشہ، پڈوچیری، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک کے شرکاء کے ساتھ ساتھ سرکاری، نجی اور سماجی شعبے کی تنظیموں کے کچھ نامور متعلقہ فریقوں نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D464.jpg

 

اپنے کلیدی خطاب میں دیہی روزی روٹی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے ریاستی ایس آر ایل ایمز(ریاستی دیہی روزی روٹی مشن)کے ساتھ شراکت داری کے عزم کو ہم آہنگی اور پوری حکومت کے نقطہ نطر کے جذبے کے ساتھ  دہرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد ایس ایچ جی خواتین کے درمیان آمدنی پیدا کرنے، اداروں کے ساتھ شراکت کا فائدہ اٹھانے، حکومتی اسکیموں سے ہم آہنگ ہونےاور اجتماعیت کو فروغ دینے کے لیے حمایت  حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے پورے ملک میں مرتکز شعبے پر مبنی اقدامات پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FF52.jpg

 

شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹی این ایس آر ایل ایم کی ایس ایم ڈی محترمہ دویہ درشنی نے سلسلہ وار بصیرت کے ساتھ ایجنڈا ترتیب دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر، ایم او آر ڈی جناب رمن وادھوا نے اپنی پریزنٹیشن میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے حوالے سے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریاستی اکائیوں سے توقعات کا اظہار کیااور گروپس، کمپنیز، انٹرپرائزز کی شکل میں پروڈیوسر کلکٹیو کو فروغ دینے اور کلسٹرز کی تشکیل پر زور دیا تاکہ وہ بڑی کاروباری تنظیمیں بن سکیں۔

علاقائی ورکشاپ کو مزید مندرجہ ذیل موضوعات پر 4 پینل مباحثوں میں تقسیم کیا گیا تھا:

  1. خواتین کی ملکیت والے اداروں کی ٹیپسٹری کو بڑھانا۔
  2. شعبہ جاتی اقدامات اور خواتین کی ملکیت والے اداروں کا کردار۔
  3. خواتین کی زیر قیادت اداروں کے وفاق کو فروغ دینے کا دائرہ ۔
  4. خواتین کی قیادت میں پائیدار کاروباری ادارے بنانا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VICP.jpg

*******

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1386



(Release ID: 1979566) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Tamil