اسٹیل کی وزارت

اسٹیل  کی وزارت نے لوہے اور اسٹیل  کے سیکٹر میں میٹالرجسٹس کی بہترین کارکردگی اور تعاون کے اعتراف کے لیے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ - 2022 پیش کیا


کاربن کے اخراج کو کم کرنے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور مستقبل میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کی  راہ ہموار کرنے  سے متعلق تحقیق اور اختراع : جناب فگن سنگھ کلستے

صنعت 4.0 ٹیکنالوجیز، آہنی  اور غیر آہنی  دھات کے شعبوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعامل اور باہمی تعاون کے ساتھ تحقیقی پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اہم:   وزارت اسٹیل کے سکریٹری

Posted On: 24 NOV 2023 2:10PM by PIB Delhi

22 نومبر ،  2023 ء  کو نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ ( این ایم اے )   2022  کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ، حکومتِ ہند میں اسٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  جناب   فگن سنگھ کلستے نے  چار زمروں میں   دھاتوں کے پانچ  ممتاز ماہرین کو  این ایم اے – 2022 سے سرفراز کئے جانے پر مبارکباد دی ہے  ۔  اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری  ناگیندر ناتھ سنہا نے بھی  دیگر شخصیات کے ساتھ این ایم اے – 2022 کی تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015QYE.jpg

جناب  فگن سنگھ کلستے این ایم اے سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر  موصوف نے  ، اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تحقیق اور اختراع سے صنعت کو کاربن کے اخراج کو کم کرنے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور  لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی  نیز  مستقبل میں اسٹیل سیکٹر میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کی راہ ہموار ہوگی۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے اور ایوارڈز کے زمرے کی تفصیل  درج ذیل ہیں: -

 

  1. ڈاکٹر   کَماچی مُدالی اُتھنڈی - لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
  2. ڈاکٹر دیباشیش بھٹاچارجی - نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ
  3. ڈاکٹر رامیشور ساہ -  لوہے اور  اسٹیل  کے سیکٹر میں  تحقیق و ترقی
  4. ڈاکٹر نیلوئے کُنڈو -  ینگ میٹالرجسٹ (ماحولیات) ایوارڈ
  5. اَگیلان مُتھو منیکم   -   ینگ میٹالرجسٹ (میٹل سائنس) ایوارڈ

جناب  فگن سنگھ کلستے نے کہا  کہ ہندوستان نے سرکاری اور نجی شعبے دونوں کے انجینئروں، اسٹیل میٹالرجسٹ، ماہرین تعلیم کی شاندار شراکت اور اختراعات کی وجہ سے عالمی سطح پر دوسرے سب سے بڑے اسٹیل پروڈیوسر کا درجہ حاصل کیا ہے اور تقریباً تمام  گریڈس  کے اسٹیل کی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کی ہے۔ تاہم، ہمیں اپنے اعزاز پر  مطمئن نہیں ہونا چاہئے۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ہمیں  مقابلہ آرائی کے لیے تیار رہنے کی خاطر جدید ٹیکنا لوجی کو اپنانے اور ترقی کرتے رہنا چاہیے۔ اسٹیل کی صنعت ایک  مستحکم صنعت ہے۔ لہٰذا  ، ہمیں مارکیٹ کی نوعیت اور مانگ کا مطالعہ کرتے رہنے  کی ضرورت ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ’’  ا سٹیل کی صنعت کی توسیع اور پیداوار کے طریقوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ‘‘

وزیر موصوف نے حاضرین کو  بتایا کہ اپریل – اکتوبر ،  2023 ء  کے دوران ہندوستان کی اسٹیل کی پیداوار اور کھپت 15 فی صد بڑھ کر بالترتیب تقریباً 82 ملین ٹن اور  75.8 ملین ٹن ہو گئی ہے۔ اسٹیل کی پیداوار میں ہندوستان کی شرح نمو دنیا کے اسٹیل پیدا کرنے والے ممالک میں سب سے  زیادہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال میں خام سٹیل کی پیداوار اور کھپت  140 ملین ٹن کے قریب رہے گی۔

این ایم اے -  2022 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وزارت اسٹیل  کے سکریٹری  جناب   ناگیندر ناتھ سنہا  نے بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میٹلز  ، ہر سال ملک کے سب سے اختراعی میٹالرجسٹ اور میٹریل انجینئرز کو ایک دوسرے سے سیکھنے کے ارادے سے  ، ان کے حالیہ کام کے بارے میں معلومات اور خیالات کے تبادلے کے لیے  یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ’’  ایوارڈز دے کر، وزارت اسٹیل اعلیٰ معیار  کی کوشش کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ساتھیوں اور عوام کی توجہ اپنے انتہائی باصلاحیت اراکین کی کامیابیوں اور کیریئر پر مرکوز کرتی ہے۔ ‘‘

وزیر موصوف نے ملک میں دھات اور مٹیریل سازی کی مسلسل تطہیر اور بہتری کے لیے ثقافت کی تشکیل کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور دھاتوں  کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ صنعت اور قوم کی بہتری کے لیے بہترین کارکردگی کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھیں۔

انہوں نے انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز،  آہنی  اور  غیر آہنی میٹل سیکٹرز کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعامل، باہمی تحقیقی پلیٹ فارمز، اسٹیل  سے متعلق تمام کام کرنے والوں کے لیے مشترکہ مسائل پر کام کرنے اور ممبران کے ذریعہ منتھن پلیٹ فارم کے استعمال کی طرف مزید توجہ مبذول کروائی۔  انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایوارڈ  حاصل کرنے والے آہنی  اور  غیر آہنی دھات کاری کے شعبوں میں  کوئی فرق نہیں کرتے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ پراسیس میٹلرجی کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اسٹیل کی وزارت  کو این ایم اے – 2022   کے نوٹیفکیشن پر زبردست ردعمل   ملا اور صرف  تفصیلی جانچ پڑتال   کے جامع عمل کے بعد  ، نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈز کے لیے ایوارڈ یافتگان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

-----------------------

(ش ح۔   ا ع     ۔ ع ا)

U NO: 1369



(Release ID: 1979461) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Tamil