وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان-نیپال کی مشترکہ فوجی مشق سوریہ کرن-XVII کا پتھورا گڑھ میں آغاز

Posted On: 24 NOV 2023 3:29PM by PIB Delhi

334 اہلکاروں پر مشتمل نیپالی فوج کا دستہ مشترکہ فوجی مشق سوریہ کرن کے 17ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچا۔ یہ مشق پتھورا گڑھ، اتراکھنڈ میں24 نومبر سے 07 دسمبر 2023 تک منعقد کی جائے گی۔ یہ ایک سالانہ تقریب ہے اور متبادل طور پر دونوں ممالک میں منعقد کی جاتی ہے۔

354 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی قیادت کماؤں ریجمنٹ کی ایک بٹالین کر رہی ہے۔ نیپالی فوج کے دستے کی نمائندگی تارا دل بٹالین کر رہی ہے۔

اس مشق کا مقصد جنگلی جنگ، پہاڑی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امن قائم کرنے کی کارروائیوں کے تحت انسانی امداد اور قدرتی آفات سے ریلیف میں باہمی تعاون کو بڑھاوا دینا ہے۔ اس مشق میں ڈرون کے استعمال اور انسداد ڈرون اقدامات، طبی تربیت، ہوا بازی کے پہلوؤں اور ماحولیات کے تحفظ پر توجہ دی جائے گی۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے فوجی اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے، اپنی جنگی صلاحیتوں کو نکھاریں گے اور مشکل حالات میں اپنے تال میل کو مضبوط کریں گے۔

یہ مشق ہندوستان اور نیپال کے فوجیوں کو خیالات اور تجربات کے تبادلے کے لیے، بہترین طریقوں کے اشتراک کے لیے اور ایک دوسرے کے آپریشنل طریقہ کار کے بارے میں گہری تفہیم کو فروغ دینے کے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

سوریہ کرن کی مشق دوستی، اعتماد، مشترکہ ثقافتی روابط کے مضبوط بندھن کی نشاندہی کرتی ہے، جو ہندوستان اور نیپال کے درمیان موجود ہے۔ یہ ایک نتیجہ خیز اور مفید مصروفیت کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرتا ہے، جس سے وسیع تر دفاعی تعاون کے لیے دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔اس مشق کا مقصد مشترکہ سلامتی کے مقاصد کو حاصل کرنا اور دو دوست ہمسایہ ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

 

01.jpg

02.jpg

*******

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1375



(Release ID: 1979458) Visitor Counter : 117


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi