بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما میگھالیہ میں وکاس بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
23 NOV 2023 5:16PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما 24 اور 25 نومبر 2023 کو میگھالیہ میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) میں شرکت کریں گے۔ وہ کل وہاں پہنچیں گے اور ایسٹ خاصی ہلز ڈسٹرکٹ کے ٹننگ گاؤں میں منعقد ہونے والے وی بی ایس وائی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزیر لیتکسی گاؤں میں ایک اور وی بی ایس وائی پروگرام میں شرکت کرنے والے ہیں۔
مرکز کی اہم اسکیموں کے بارے میں شہریوں کو مطلع کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ملک گیر پہل وکشت بھارت سنکلپ یاترا، مہم کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر میگھالیہ کے چار اضلاع میں کامیابی سے چلائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 15 نومبر 2023 کو جھارکھنڈ کے کھونٹی میں شروع کی گئی، ملک بھر میں اہم قبائلی آبادی والے مختلف مقامات سے بیک وقت متعدد وینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، جس نے اپنے پہلے دن ہی 259 گرام پنچایتوں میں 1 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی۔ اس یاترا کا مقصد سرکاری فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ان اسکیموں تک 100 فیصدلوگوں کی رسائی حاصل کرنی ہے۔ یہ اقدام شہریوں کو ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔
*************
ش ح ۔ ع ح
U. No.1357
(रिलीज़ आईडी: 1979330)
आगंतुक पटल : 107