سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کے چف  کمشنر نے جے این یو کیمپس میں   معذور افراد کی آسان  رسائی کو یقینی بنانے  کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی

Posted On: 23 NOV 2023 7:27PM by PIB Delhi

معذور افراد کے چیف کمشنر  جناب راجیش اگروال نے 21 نومبر 2023 کو ٹائمز آف انڈیا میں جے این یو کیمپس کے اندر معذوروں کے لیے دوستانہ انفراسٹرکچر کی کمی کے حوالے سے خبر کی اشاعت کے بعد ضروری اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان مسائل میں مشکل داخلی دروازے اور ریمپس اور لفٹوں کی عدم موجودگی، یو جی سی کی رسائی کے اصولوں کی خلاف ورزی، جس کی وجہ سے طلباء پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں، شامل ہیں ۔

جواب میں  ڈپٹی چیف کمشنر  جناب پی پی امبشٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 کی متعلقہ دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے جے این یو رجسٹرار کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ سیکشن 16، 17، 44، 45 اور 46 کے ساتھ ساتھ معذور افراد کے حقوق کے ضوابط ، 2017 کے قاعدہ 15 پر زور دیتا ہے، جس میں ہندوستان- 2021 میں مساوی رسائی کے لیے ہم آہنگ رہنما خطوط اور معیارات شامل ہیں۔ رجسٹرار کو تحقیقات کر کے 30 دن میں اپنا جواب دینا ہو گا۔

یہ فوری موقف معذور افراد کے حقوق کا تحفظ  کرنے، قانون کے ذریعے تعلیمی اداروں میں لازمی طور پر جامع ماحول کو یقینی بنانے کے عزم کے مطابق ہے۔

*************

ش ح ۔ ع ح

U. No.1356



(Release ID: 1979327) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi