وزارت اطلاعات ونشریات

میں جسمانی سرحدوں پر یقین نہیں رکھتا، صرف انسانیت پر یقین رکھتا ہوں: بنگالی فلم ’فرشتہ‘ کے ہدایت کار مرتضیٰ آتش زم زم


ایک اداکار کو جذبات محسوس کرنے اور ناظرین کے سامنے انہیں انتہائی مستند انداز میں پیش کرنے کے لیے کردار کو جینا چاہیے: اداکار سمن فاروق

Posted On: 23 NOV 2023 7:05PM by PIB Delhi

گوا، 23 نومبر 2023

”دنیا کا بہترین مذہب انسانیت ہے،“ بنگلہ دیشی فلم فرشتہ کے ہدایت کار مرتضی آتش زم زم نے کہا، جس کا کل 54ویں آئی ایف ایف آئی میں ’سینما آف دی ورلڈ‘ زمرے کے تحت ورلڈ پریمیئر ہوا تھا۔ جناب مرتضیٰ نے بنگلہ دیشی اداکار سمن فاروق کے ساتھ آج میڈیا، مندوبین اور سنیما شائقین سے بات چیت کی۔

فرشتہ ایک بنگلہ دیشی فلم ہے جو بنگالی زبان میں بنائی گئی ہے اور یہ ایران اور بنگلہ دیش کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ ایک جوڑے، فرشتہ اور اس کے شوہر امجد کی کہانی ہے، جو اپنی خواہشات کے حصول کے لیے سخت محنت کرتے رہتے ہیں۔ فلم میں جیا احسن نے فرشتہ اور سمن فاروق نے امجد کا کردار ادا کیا ہے۔

 

فلم کے بارے میں جناب مرتضیٰ نے کہا کہ وہ لوگوں اور ان کے دکھ درد کو ان کے دل کی بات سن کر ان سے جڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فرشتہ کو اس فلسفے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک چھوٹی ٹیم نے محدود بجٹ میں بنایا تھا۔ فلم میکنگ کے پیچھے انسپائریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہمیں کسی چیز سے پیار ہوتا ہے تو ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے اور کسی بھی مشکل پر قابو پانے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے آئی ایف ایف آئی جیسے بین الاقوامی فیسٹیول میں اپنی فلم کی نمائش کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ہندوستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرانی ڈائریکٹر مرتضیٰ نے کہا کہ وہ حقیقی سرحدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ صرف انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لوگ ہندوستان اور ہندوستانی ثقافت بالخصوص بالی ووڈ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں فلم بنانے کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے سمن فاروق نے کہا کہ ایک بزنس مین ہونے کے ناطے ان کے لیے امجد کے کردار کو ڈھالنا مشکل تھا جو کہ ایک غریب رکشہ چلانے والا ہے۔ اس کردار کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے انہوں نے ایک رکشہ خریدا اور اسے اپنے دفتری اوقات کے بعد چلانا شروع کیا۔ اداکار نے کہا کہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے انہوں نے  دھوپ میں اپنی جلد کو جلانے کے لیے دن میں رکشہ بھی چلانا شروع کر دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک اداکار کو جذبات کو محسوس کرنے اور انہیں زیادہ مستند انداز میں سامعین کے سامنے پیش کرنے کے لیے کردار کو جینا چاہیے۔

اداکار، سمن فاروق نے اپنی فلم کا پریمیئر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا جیسے باوقار پلیٹ فارم پر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’خواب کے سچ ہونے‘ کا لمحہ قرار دیا۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1348



(Release ID: 1979296) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada