سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذوری کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی طرف سے غفلت برتنے پر چیف کمشنر برائے معذورین  نے ایم ٹی این ایل کے خلاف کارروائی کی

Posted On: 23 NOV 2023 7:14PM by PIB Delhi

ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، چیف کمشنر برائے معذورین نے ایم ٹی این ایل کی جانب سے چار سال تک اصرار كرتے رہنے والے ملازم کی سروس بک میں معذوری کی حیثیت کو اپ ڈیٹ کرنے میں ناکامی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ مورخہ 16.11.2023 كے ایک عبوری حکم  کے ذریعے چیف کمشنر نے ایک بے نظیر سفارش جاری کی ہے جس کا مقصد معذوری کے معاملات پر بیداری کو فروغ دینا ہے۔

چیف کمشنر نے ایم ٹی این ایل کو ہدایت دی ہے کہ وہ طویل تاخیر کے ذمہ دار افسران کی شناخت کر کے امر جیوتی چیریٹیبل ٹرسٹ کو بھیجے جو کہ ککڑڈوما، وکاس مارگ، دہلی-92 میں واقع ہے۔ پدم شری ڈاکٹر اوما تولی کی قیادت والا یہ ٹرسٹ معذوروں کی خدمات کی اپنی وابستگی کے لیے مشہور ہے۔ افسران کو 31 دسمبر 2023 سے پہلے معذور طلباء کے لیے 5 دن کی خدمت انجام دینے کا پابند بنایا گیا ہے، تاکہ وہ معذوری سے متعلق مسائل کے بارے میں اپنی مناسب حساسیت کو یقینی بنائیں۔

یہ بے مثال اقدام تنظیموں کے اندر معذوری کے معاملات کے تئیں بیداری اور حساسیت کو فروغ دینے کے لیے چیف کمشنر کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ڈاکٹر اوما تولی کا معزز امر جیوتی چیریٹیبل ٹرسٹ لوگوں کو معذورین کو درپیش چیلنجوں سے براہ راست نمٹنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں چیف کمشنر نے مجوزہ کارروائی كو عمل مین لانے کے بعد ایم ٹی این ایل سے ایک جامع رپورٹ طلب کی ہے۔ اس قدم کا مقصد حساسیت کے پروگرام کے اثرات کا جائزہ لینا ہے تاكہ درونِ تنظیم معذوری سے متعلق تشاویش کو دور کرنے میں جوابدہی کو یقینی بنایا جا سكے۔

چیف کمشنر کا یہ فعال موقف بروقت اور درست ریکارڈ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور كام كی جگہ پر معذوروں سے ہمہ جہتی كے ساتھ کام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ اختیار کردہ منفرد طریقہ کارپوریٹ سیکٹر کے اندر معذورین کے لیے مزید تفہیم اور جامع ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایک مثال ہے۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:1342



(Release ID: 1979248) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi