بجلی کی وزارت
ایسوچیم نےآر ای سی کو ’ تنوع اور شمولیت میں بہترین آجر ‘کے ایوارڈ سے سرفراز کیا
Posted On:
23 NOV 2023 5:53PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہا رتن سی پی ایس ای ، آر ای سی لمیٹڈ کو جمعرات کے روز ایسو چیم کے زیر اہتمام چوتھے تنوع اور شمولیاتی مہارت کے ایوارڈ اور کنکلیو میں ’’ تنوع اور شمولیت میں پالیسیوں کے لیے بہترین آجر ‘‘ کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔
آر ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب ٹی ایس سی بوش نے آر ای سی کی جانب سے سرفرازی کے ساتھ ایوارڈ قبول کیا۔
ایوارڈ کی تقریب میں ، قومی پلیٹ فارم پر تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے آر ای سی کے غیر متزلزل عزم کا مشاہدہ کیا گیا۔ یہ اعزاز روایتی اصولوں سے بالاتر جامع پالیسیوں کو تیار کرنے میں ، آر ای سی کے مثالی طریقوں کا ثبوت ہے۔ اپنی افرادی قوت میں تنوع کو اپنانے کے لیے ، کمپنی کی لگن ، اس کی سوچی سمجھی پالیسیوں سے عیاں ہوتی ہے، جو صنعت میں ایک قابل تعریف معیار قائم کرتی ہے۔
جناب بوش نے کہا کہ ’’ ہمیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے، جو آر ای سی کی شمولیت کی اخلاقیات اور کام کی جگہ بنانے میں ہماری جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ، جو تنوع کو اہمیت دیتا ہے۔ اس ایوارڈ سے ہمیں اپنی تنظیم کے ہر پہلو میں تنوع اور شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی حاصل ہو گی ۔ ‘‘
تنوع اور شمولیت میں پالیسیوں کے لیے بہترین آجر کا ایوارڈ ، آر ای سی کے کام کی جگہ بنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے ، جو مختلف امور کا جشن منانے ، اختراع کو فروغ اور تمام ملازمین کے لیے یکساں مواقع کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
آر ای سی کے ایچ آر فرنٹ میں پالیسیاں ، سازگار، ملازم دوست ہیں اور انہوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
حال ہی میں، آر ای سی کو ’ گولڈن پیکاک ایوارڈ ‘ کے ساتھ رسک مینجمنٹ میں اس کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے تسلیم کیا گیا تھا ۔ یہ ایوارڈ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز (آئی او ڈی ) نے پیش کیا۔ مزید برآں کمپنی کو ، ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پی ایس یو ایوارڈز - 2023 میں ، مالی خدمات کے زمرے میں ’ بہترین مرکزی سرکاری شعبے کی کمپنی ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔
ایک مہا رتن سی پی ایس ای ، آر ای سی لمیٹیڈ کو ، 1969 ء میں بجلی کی وزارت کے تحت قائم کیا گیا تھا ۔ یہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لیے طویل مدتی قرضے اور دیگر مالیاتی مصنوعات فراہم کرتا ہے ، جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیوں جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج، گرین ہائیڈروجن وغیرہ شامل ہیں۔ حال ہی میں آر ای سی نے سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی بنیادی ڈھانچے (تعلیمی ادارے، اسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل ( ای اینڈ ایم ) کے کاموں پر مشتمل ، غیر پاور والے بنیادی ڈھانچے ، اسٹیل، ریفائنری وغیرہ جیسے مختلف دیگر شعبوں میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔ آر ای سی کی بُک میں قرض کی رقم 474275 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔
-----------------------
(ش ح۔ ا ع ۔ ع ا)
U NO: 1334
(Release ID: 1979196)
Visitor Counter : 71