وزارت دفاع
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ نے سابق فوجیوں کے لیے روزگار میلہ کا انعقاد کیا
روزگار میلہ میں 33 کمپنیوں نے حصہ لیا جس میں کل 1326 اسامیاں پیش کی گئیں
Posted On:
23 NOV 2023 5:52PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ، وزارت دفاع نے 23 نومبر 2023 کو ڈنڈہرہ ملٹری اسٹیشن، گروگرام میں ایک روزگار سیمینار/روزگار میلے کا انعقاد کیا تاکہ دوبارہ ملازمت کے خواہاں سابق فوجیوں اور ملازمت فراہم کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جا سکے۔ اس تقریب کو ہریانہ، دہلی اور قریبی ریاستوں کے سابق فوجیوں کی طرف سے اچھا ردعمل ملا۔ تقریباً 33 کمپنیوں نے روزگار میلہ میں حصہ لیا جس میں کل 1326 اسامیاں پیش کی گئیں۔ آرمی، ایئرفورس اور نیوی کے تقریباً 1200 سابق فوجیوں نے ملازمت کی تلاش کے لیے اندراج کیا۔ آنے والے مہینے میں چنڈی گڑھ اور وشاکھاپٹنم میں دو مزید روزگار میلے منعقد کئے جائیں گے۔
منتخب کیے گئے سابق فوجی سینئر سپروائزرز، مڈ/سینئر لیول منیجرز سے لے کر اسٹریٹجک پلانرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز تک کے مختلف عہدوں پر کام کریں گے۔ یہ تقریب کارپوریٹ اور سابق فوجیوں دونوں کے لیے فائدہ مند رہی۔ سابق فوجیوں کو اپنی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک پلیٹ فارم ملا جو انہیں اپنی خدمات کے برسوں کے دوران حاصل ہوئی تھیں، جبکہ کارپوریٹس کو تجربہ کار، شائستہ اور تربیت یافتہ افراد کے ایک گروپ کی خدمات حاصل کرنے کا موقع ملا۔روزگار میلے کے دوران کارپوریٹ کمپنیوں کی جانب سے انٹرپرینیورشپ کے مختلف ماڈلز بھی پیش کیے گئے۔
روزگار میلے کا افتتاح میجر جنرل شرد کپور، ڈی جی (آر) نے کیا جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ بریگیڈیئر آر سی کٹوچ، اسٹیشن کمانڈر، دہلی کینٹ اور بریگیڈیئر وی کے جھا، اے ڈی جی، ڈی آر زیڈ (ویسٹ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
....................................
ش ح۔ ق ت ۔ ع ر
(U: 1333 )
(Release ID: 1979177)
Visitor Counter : 74