مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہروں کی توجہ صفائی ستھرائی، میکانکی طور پر کیچڑ  اور کچرے کو صاف کرنے اور استعمال شدہ پانی کے بندوبست پر مرکوز  ہے


ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ قومی ورک شاپ

Posted On: 23 NOV 2023 4:06PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے ) نے، ٹوائلٹ کے عالمی دن  -2023 ء کے موقع پر ، کلین ٹوائلٹ مہم شروع کی، جو 19 نومبر سے 25 دسمبر  - 2023 ء تک جاری رہے  گی۔ اس  کا مقصد موثر  کارروائی  کو ترجیح دینا اور اس میں تیز ی لانا اور عوام کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔  علاوہ ازیں ، کمیونٹی ٹوائلٹس مہم کو تمام عوامی اور کمیونٹی بیت الخلاء کو صاف اور برقرار رکھنے کے لیے ،  5 ہفتے کے طویل اقدام کے ذریعے نشان زد کیا گیا ہے۔ ایسے ماڈل پبلک ٹوائلٹس کو پہچاننے کے مقصد کے ساتھ ،  جو صفائی، رسائی، ڈیزائن میں جدت اور فعالیت کی مثال بنتے  ہیں، کلین ٹوائلٹس چیلنج شروع کیا گیا ہے۔ اگلے قدم کے طور پر، شہروں کے لیے صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے، میکانکی طور پر کیچڑ  اور کچرے کو صاف کرنے  اور استعمال شدہ پانی کے بندوبست  کے لیے، ایس بی ایم – یو 2.0   کے تحت تمل ناڈو  کے شہر چنئی میں 23 اور 24 نومبر، 2023  ء کو   ، منصوبہ بندی اور نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال   کرنے کے لیے  2 روزہ قومی صلاحیت سازی  کی  ورک شاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سووچھ بھارت مشن نے ،  سن 2014 ء میں اپنے آغاز کے بعد سے، عالمی سطح پر صفائی کے طور  طریقوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں صفائی ستھرائی کو تیز کرنے، میکانائزڈ ڈسلڈجنگ اور یو ڈبلیو ایم  پر توجہ دینے کے ساتھ، ایس بی ایم – یو 2.0   موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے  ، چھوٹے شہروں کی طرف سے اختراعات، حکمرانی ، ڈیزائن اور عمل میں مرغولاتی معیشت کی رسائی  کو اپنانے کی ضرورت کو  بھی اجاگر کیا ہے۔ ایک  لاکھ سے کم آبادی والے شہروں میں، پنچگنی، پٹن، کرہاد اور چند دیگر نے صفائی اور کچرے کے انتظام میں مثالیں قائم کی ہیں۔ پنچگنی کے سووچھ گرہیوں سے ،  جو کچرے کو الگ کرنے میں مدد کرتے ہیں، کچرا پوائنٹ کو ایک خوبصورت ہل اسٹیشن میں تبدیل کرنے تک، پنچگنی جیسے چھوٹے شہروں نے مکمل  سووچھتا پر توجہ مرکوز کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00141BX.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LY4S.jpg

ایک  لاکھ سے کم آبادی والے شہروں میں ،  مائع فضلہ کا مکمل انتظام ایس بی ایم – شہری 2.0  کے تحت متعارف کرایا گیا  ہے ، جو کہ ایک نیا جزو  ہے اور جو اس بات کو  یقینی بنائے گا کہ تمام گندے پانی کو محفوظ طریقے سے روکا ، جمع، نقل و حمل اور ٹریٹ کیا جائے تاکہ کوئی بھی گندا پانی ،  آبی ذخائر کو آلودہ نہ کرے۔ سورت جیسے شہروں نے ،   ٹیریٹئری ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کرکے ،  جمع  ہونے والے گندے پانی کو وسائل میں تبدیل کیا ہے ،  جس سے تازہ پانی کے وسائل پر انحصار کم ہوا ہے اور ٹریٹ  شدہ گندے پانی کو اقتصادی وسائل کے طور پر تیار کیا  گیا ہے۔ تروچیراپلی  ، نجی  ڈیسلڈجنگ آپریٹرز کے ساتھ کام کرتا ہے ،  جو ہر  وقت سرگرم  اور تیار رہتے ہیں۔ آپریٹرز کی طرف سے جمع کیے جانے والے فضلہ  ، کیچڑ اور کوڑا کرکٹ  کو ٹھکانے لگانے کے لیے  ، شہر بھر کے سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں میں صفائی کے انتظامات قائم کر کے ،  باہمی ٹریٹمنٹ کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E70H.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X3OB.jpg

اس  امر کو آگے بڑھانے کے لیے، ایم او ایچ یو اے  کی 2 روزہ قومی صلاحیت سازی ورک شاپ نے ،  منصوبہ بندی اور نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ورک شاپ میں صفائی کے شعبے کو مضبوط کرنے اور ان شہروں میں یو ڈبلیو ایم  کے نفاذ پر توجہ مرکوز  کی گئی   نیز  اس کا ہدف  ، ریاستی حکومتوں کی سینئر قیادت جیسے ریاستی مشن کے ڈائریکٹرز، نوڈل افسران، ریاستی مشن میں یو ڈبلیو ایم  کے چیف انجینئروں  اور محکمہ شہری ترقی کے سینئر انجینئروں نیز  صفائی ستھرائی کے لیے ذمہ دار پیراسٹیٹل ایجنسیوں کو بنایا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XFZJ.jpg

 

ورک شاپ کے پہلے دن  ، گریٹر چنئی سٹی کارپوریشن کی جانب سے کمیونٹی اور پبلک ٹوائلٹس (سی ٹی / پی ٹیز ) کے او اینڈ اایم  پر اشتراک کے تجربے کا مشاہدہ کیا گیا اور اس کے بعد صفائی کے شعبے میں فنانسنگ، حفظان صحت کے شعبے میں روزی روٹی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا-  جو اے ایس سی آئی  اور این آئی ٹی آئی  کا ایک تناظر ہے ۔ بی ایم سی، اڑیسہ، نوئیڈا، میسور، تلنگانہ، ایچ یو ایل ، آئی آئی ایچ ایس ، واش -   I  ،  ڈی یو ایس آئی بی  نے نمایاں رسائی اور سی ٹی / پی ٹیز کے درمیان او اینڈ ایم   کو اجاگر کیا ۔  دن کے دوسرے اجلاس  میں میکانائزڈ ڈسلجنگ پر روشنی ڈالی گئی اور صفائی متر سُرکشت  شہر سے متعلق  تبادلۂ خیال کیا گیا -  گٹروں اور سیپٹک ٹینکوں کی میکانکی  صفائی کو  جامع بنانے ، ایس آر اے  اور ای آر ایس یو  کو فعال کرنے ، صفائی کے کارکنوں کے تحفظ کو فروغ دینے  پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز   نجی شعبوں نے اپنی توقعات اور کاروباری ماڈلز کا اشتراک کیا۔ ایم او ایچ یو اے کی جوائنٹ سکریٹری  محترمہ روپا مشرا  نے’’  ایس بی ایم – 2.0    کے تحت ٹوائلٹ کے سفر   سے متعلق بصیرت کا اشتراک کیا – جو کہ ایک قومی تناظر تھا ۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ایم او ایچ یو اے کی جوائنٹ سکریٹری    نے کہا کہ ’’  قومی نقطہ ٔنظر کا پہلا اصول  ، ان حدود  سے آگے بڑھنا ہے  ، جو کسی خاص پروگرام کے ذریعے مرتب کی گئی  ہیں۔ ہماری ضرورت ،  صاف زمین، صاف پانی اور صاف ہوا سے متعین  محفوظ صفائی ستھرائی کا حصول ہے۔

-----------------------

(ش ح۔   ا ع     ۔ ع ا)

U NO: 1327


(Release ID: 1979149) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Malayalam