الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس نیز آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کی ، ڈیپ فیک سے پیدا ہونے والے مسائل پر متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت
Posted On:
23 NOV 2023 2:07PM by PIB Delhi
ڈیپ فیک دنیا بھر میں جمہوریت اور سماجی اداروں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن کر ابھرا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیپ فیک مواد کی تشہیر نے اس چیلنج کو مزید بڑھا دیا ہے۔
الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی ) نے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا کے ثالثوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اِس ضمن میں مستعدی سے کام لیں اور ڈیپ فیک کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
اس سے پہلے آج، ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ڈیپ فیک پر موثر ردعمل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اکیڈمیا، صنعتی اداروں اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔
بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت، تعلیمی ادارے، سوشل میڈیا کمپنیوں اور نیسکوم ، مشترکہ طور پر ڈیپ فیک کے خلاف رد عمل کرنے کے لیے کام کریں گے۔ مزید یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ اگلے 10 دنوں کے اندر مندرجہ ذیل چار ستونوں پر مبنی قابل عمل امور کی نشاندہی کی جائے گی۔
- کھوج: ڈیپ فیک مواد کو اس طرح کے مواد کو پوسٹ کرنے سے پہلے اور بعد میں تلاش کیا جانا چاہئے۔
- روک تھام: ڈیپ فیک مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک موثر طریقہ کار ہونا چاہیے۔
- رپورٹنگ: مؤثر اور تیز رفتار رپورٹنگ اور شکایات کے ازالے کا طریقہ کار دستیاب ہونا چاہیے۔
- آگاہی: ڈیپ فیک کے معاملے پر بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی جانی چاہیے۔
مزید برآں،ایم ای آئی ٹی وائی فوری طور پر ، ڈیپ فیک کے خطرے کو روکنے کے لیے ضروری ضوابط کا جائزہ لینے اور مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک مشق شروع کرے گی ۔ اس مقصد کے لیے، ایم ای آئی ٹی وائی ، مائی گوو پورٹل پر عوام سے تبصرے طلب کرے گی ۔
دسمبر ، 2023 ء کے پہلے ہفتے میں ، چار ستونوں والے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ ایک فالو اپ میٹنگ دوبارہ منعقد کی جائے گی۔ حکومت ہند ، ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر اور عوامی بیداری کو فروغ دے کر ، ڈیپ فیک کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے تئیں پُر عزم ہے۔
-----------------------
(ش ح۔ ا ع ۔ ع ا)
U NO: 1319
(Release ID: 1979066)
Visitor Counter : 126