وزارت اطلاعات ونشریات
میگھالیہ نے دیہی علاقوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا خیر مقدم کیا
وی بی ایس وائی حکومت کی اسکیموں کے فوائد اصل حقداروں کو پہنچا رہی ہے
Posted On:
22 NOV 2023 8:24PM by PIB Delhi
میگھالیہ کے قبائلی علاقوں میں جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) مہم آج اپنے ساتویں دن میں داخل ہوگئی ہے اوراب تک اس نے مغربی جینتیا ہلز، مشرقی گاروہلز، شمالی گاروہلز اور مشرقی کھاسی ہلز کے مختلف گاؤں کااحاطہ کیا ہے ۔
مشرقی گاروہلز ضلع میں ایم ا یس ایم ای کی وزارت میں ڈائریکٹر اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ضلع پربھاری افسر جناب ونمر مشرا نے ڈمبورانگ جنگ بلاک کے تحت ڈمبو بیما میں پروگرام میں شرکت کی ۔ مشرقی گاروہلز کی انتظامیہ نے میگھالیہ حکومت کے متعلقہ محکمہ ا ور گرام پنچایت نے مشترکہ طور پر ملک میں نافذ کی جانے والی مختلف مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پروگراموں کاانعقادکیا ۔ حفظان صحت سے متعلق کیمپ، آدھار کی تصدیق ، اجولااوربینکنگ خدمات کے لئے رجسٹریشن سرکاری فلاحی اسکیموں کے فیض کنندگان کی کامیابیوں کی کہانیاں اورڈرون کی نمائش ا س مہم کی اہم خصوصیات ہیں۔
مغربی جینتیا ہلز کے تھڈلسکین بلاک کے تحت 2 جی پیز-مودوپ ا ور کیپرمینسنی کا آج احاطہ کیا گیا ۔ پروگرام کےعہدیداروں کے ذریعہ وی بی ایس وائی کے بارے میں مختصر تعارف کےساتھ شروع ہوا،جس کےبعد ضلع عہدیداروں نے ہمارا سنکلپ وکست بھارت کاحلف لیا ۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئےایک مختصر ڈرامہ بھی کیپرمنسی گاؤ ں کے لوگوں کے ذریعہ پیش کیا گیا ۔ گاؤں میں قومی دیہی روزگار مشن ا ور خود امدادی گروپوں کے ارکان نے خصوصی گیت اور لوک رقص پیش کئے ۔
مرکز اور ریاست کے سرکاری عہدیداروں اور سنکلپ یاترا کےنمائندوں نےگاؤں والوں پر زور دیاکہ وہ انکے لئے بنی مختلف فلاحی اسکیموں کافائدہ اٹھائیں جن میں پی ایم جن دھن یوجنا، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا، پی ایم جیوتی بیمہ یوجنا، اٹل پنشن یوجنا ، پی ایم آواسی یوجنا، پی ایم غریب کلیان ان یوجنا، جل جیون مشن، سوچھ بھارت مشن، پی ا یم وشوکرما اسکیم ، پی ایم کسان ، سوائل ہیلتھ کارڈ اور انشورینس، پردھان منتری اجولا یوجنا ، پوشن ابھیان ، ایوشمان بھارت وغیرہ شامل ہیں ۔
برہم پتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ (حکومت ہند کی ایک کمپنی ) کےعہدیداروں اور عملےنے ڈرون کامظاہرہ کیا جسے زرعی آراضی پر فرٹیلائزر، کیڑے مارادویات چھڑکنےاوربیج بونےکےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ماؤن گپ ماکھرشنگ شینگ، موپھلانگ، سی اورآر ڈی بلاک میں بھی ڈرون کامظاہرہ کیا گیا جہاں وکست بھارت سنکلپ یاترامہم کافائدہ اٹھانے کےلئے بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ گاؤں والوں نے زراعت میں ڈرون کے استعمال کی کافی ستائش کی ۔ پروگرام کاا ختتام کامیاب فیض یافتگان کی عزت افزائی کے ساتھ ہوا ۔
2024 کاکلینڈر، پمفلیٹ اورمختلف ترقیاتی اورفلاحی اسکیموں سےمتعلق کتابچےبھی موقع پر تقسیم کئےگئے ۔
مشرقی کھاسی ہلز میں بھی اسی طرح کی بیداری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔
*****
ش ح۔و ا۔ف ر
(U: 1317)
(Release ID: 1979043)
Visitor Counter : 95