پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 NOV 2023 3:52PM by PIB Delhi
ایک اہم پیشرفت میں، وِکست بھارت سنکلپ یاترا، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی ایک ملک گیر آوٹ ریچ پہل ہے، پنجاب میں اس کا آغاز ہوا ۔ پنجاب راج بھون سے شروع ہونے والی اس یاترا کو معزز گورنر بنواری لال پروہت نے رسمی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ پہل 15 نومبر 2023 کو جھارکھنڈ کے کھنٹی سے شروع ہوئی جو کہ قبائلی علاقوں کے لیے وقف ہے، اور اس نے اب پورے ملک کا احاطہ کرلیا ہے۔

یہ یاترا حکومت ہند کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی آؤٹ ریچ پہل کی نمائندگی کرتی ہے۔ جامع ترقی کے وژن سے جڑی اس یاترا کا مقصد مسلسل اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرکاری اسکیموں کے فوائد 100فیصد کوریج کے ساتھ ملک کے ہر کونے تک پہنچیں۔ یہ یاترا وسیع پیمانے پر رسائی، معلومات کی ترسیل، اور شہریوں کو ملک کی ترقی میں فعال طور پر حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بنانے کے ذریعے اس مقصد کو حاصل کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے۔
انفارمیشن ، ایجوکیشن اور کمیونکیشن (آئی ای سی) وینزکے ذریعے فراہم کردہ زمینی سطح کی سرگرمیوں پر ریئل ٹائم ڈیٹا، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے تیار کردہ پورٹل پر منظم طریقے سے حاصل کیا جاتا ہے۔ کل 116 وینز پنجاب کا احاطہ کرنے والی ہیں، جن میں سے 3 پہلے ہی ایس اے ایس نگر اور مزید 6 روپ نگر ضلعوں میں پہلے ہی تعینات کی گئی ہیں۔ باقی وین آنے والے دنوں میں مرحلہ وار طریقے سے شروع کی جائیں گی ، تقریباً 13,000 گرام پنچایتوں اور تقریباً 400 شہری مقامات کا احاطہ کریں گی ۔ ہر روز، یہ وین اہم مقامات پر دو با رکیں گی اور ہیلتھ کیمپ، آدھار اندراج اور دیگر ضروری خدمات کی سہولت فراہم کریں گی۔
جیسا کہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا پورے پنجاب میں شروع ہورہی ہے، یہ ایک تبدیلی کی قوت بننے کے لیے تیار ہے، جو حکومتی اقدامات کے دور رس اثرات کو یقینی بنائے گی اورملک کی قسمت سنوارنے میں شہریوں میں فعال شرکت کے احساس کو فروغ دےگی۔ یہ اہم یاترا سب کے لیے مساوی اور خوشحال ہندوستان کے لیے حکومت کے عزم کی مثال پیش کرتی ہے۔
ترقی کی سمت ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کے طور پر ڈیزائن کی گئی وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد حکومتی اسکیموں کے فوائد کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچانا ہے، جس میں جامع ترقی کی جانب ایک ٹھوس کوشش کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ زمینی سرگرمیوں میں جن بھاگیداری کے مختلف پروگرام شامل ہوں گے، جیسے مستفیدین کے ساتھ بات چیت، گرام پنچایت کی حصولیابیوں کا جشن، موقع پر کوئز مقابلے، اور ہیلتھ کیمپس۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سب سے اہم مقصد بیداری پیدا کرنا اور فلاحی اسکیم کے فوائد کی فراہمی، صفائی ستھرائی، مالی خدمات، بجلی، ہاؤسنگ، اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نمایاں اسکیموں میں آیوشمان بھارت، پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا، پی ایم آواس یوجنااور دیگر شامل ہیں۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 1308 )