وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وِکست بھارت سنکلپ یاترا  دیہی آسام پہنچی


آسام کے تین قبائلی اضلاع  باکسا، کوکراجھار اور کاربی انگلانگ میں منعقدہ یاترا میں 12,000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی

یہ یاترا   اگلے دو مہینے کے دوران 2,660 گرام پنچایتوں کا احاطہ کرے گی

Posted On: 22 NOV 2023 5:59PM by PIB Delhi

ملک کے کونےکونے تک پہنچنے کے لیے، وِکست بھارت سنکلپ یاتراکا، اس کے ملک گیر سفر کے ساتھ ساتھ  آج آسام کی گرام پنچایتوں میں  بھی آغاز کیا گیا ہے۔سرکاری اسکیموں کوعوام کے سامنے لانے اور اسکیموں کے 100فیصد عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش میں، اگلے دو مہینوں میں آسام کے دیہی علاقوں میں 36 وینیں  گشت لگائیں گی ،اور اس دوران اس بات کو یقینی  بنایا جائے گا کہ سرکاری اسکیموں کے فوائد ریاست کے کونے کونے تک پہنچ جائیں۔

سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیداکرنےکے ساتھ ساتھ، یاترا کے دوران برادری  کی فوری ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے ،برسر موقع موجود خدمات کا آغاز کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران ہیلتھ کیمپس، ٹی بی یعنی تب دق کی جانچ ، انیمیا یعنی خون کی کمی کی جانچ، آیوشمان کارڈ تیار کرنے، پی ایم اجّولا کا نیا اندراج کرنے اوراسے اپ ڈیٹ کرنے، مائی بھارت  پہل قدمیوں اور کے سی سی اندراج کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔

یاترا کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن، آسام سرکار کےخوراک، شہری سپلائی اور صارفین کے امور کے وزیر،جناب رنجیت کمار داس  نےبجالی ضلع  کےکمشنرجناب  مردل داس کے ہمراہ بجالی میں یاترا کا افتتاح کیا۔اس تقریب  کے دوران مستفیدین میں آیوشمان کارڈ کی تقسیم کے ساتھ مفت طبی چیک اپ کے لیے ایک ہیلتھ کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-22at3.39.29PM3V0R.jpeg

آسام سرکار کےخوراک، سول  سپلائیز اور صارفین کے امور کے وزیر جناب رنجیت کمار داس  بجالی  کے مقام پر وِکست بھارت سنکلپ یاترا میں

 

اس کے بعد ماحولیات کی وزارت کے  ڈپٹی سکریٹری جناب سونامونی ہاوبام اورسونیت پور کے ضلع کمشنرجناب دیبا کمار مشرا، نے تیز پور میں بیداری وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔جورہاٹ کے ضلع کمشنر جناب پولک کمار مہانتا نے ضلع میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-22at10.34.58AMHR8S.jpeg

جورہاٹ کے ضلع کمشنر جناب پولک کمار وکست بھارت سنکلپ یاترا میں

 

حکومت کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے، آئی ای سی کی وین آج لکھیم پور ضلع کے اجل پور گرام پنچایت میں پہنچی۔اس کے بعدبرادری کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے بارپیٹا ضلع کے ہالاپکوری میں ایک ہیلتھ کیمپ بھی منعقد کیاگیا ہے۔ اسی طرح کے  کئی پروگرام نلباری ضلع میں بھی منعقد کیے گئے۔

 

 

وکست بھارت سنکلپ یاترا آسام میں ایک مشن پر ہے،کیونکہ یہ وین  چھوٹے بحری جہاز کے ذریعے ماجولی پہنچی تاکہ اہم معلومات کے ساتھ برادریوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

 

 

آسام میں یاترا کے بارے میں:

15 نومبر کو، جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر،آسام کے  تین قبائلی اضلاع-بکسا، کوکراجھار،اور کاربی انگلونگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا گیا۔یاترا نے آج تک تقریباً 32 گرام پنچایتوں کا احاطہ کیا ہے جس میں تقریباً 12,311 لوگوں نے حصہ لیا۔صحت کیمپوں میں 429 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے اور یاترا کے مقامات پر تقریباً 444 لوگوں کی تپ دق  یعنی ٹی بی کی جانچ کی گئی ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1977073

 

پی جی/ایس ایس/ایس ایم

مزید معلومات کے لیے لاگ ان کریں:

https://viksitbharatsankalp.gov.in/

*************

 

ش ح ۔ ع م۔ م ش

U. No.1312


(Release ID: 1979036) Visitor Counter : 104
Read this release in: English , Hindi , Assamese