وزارت اطلاعات ونشریات
وزیر مملکت پرتیما بھومک نے منڈوی کے مقام پر وِکست بھارت سنکلپ یاترا کا دورہ کیا
وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت قبائلی جی پیز میں کثیر مقصدی پروگراموں اورخدمات کی فراہمی سے متعلق کیمپوں کا انعقاد
Posted On:
22 NOV 2023 7:26PM by PIB Delhi
اگرتلہ، 22 نومبر، 2023: وِکست بھارت سنکلپ یاترا اور تریپورہ سرکار کی ‘پروتی گھورے سُشاسن 2.0 (اچھی حکمرانی 2.0) مہم کے ایک حصے کے طور پر، مغربی تریپورہ ضلع کے تحت مانڈوی بلاک میں آج متعدد پروگرام منعقد ہوئے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے،وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی پچھلے نو برسوں میں غریبوں اور ریاست کی فلاح و بہبود کے لئے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں،جس کا مقصد لوگوں کے حقوق کے مطابق گھر گھر تک فوائد پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وژن کے مطابق وِکست بھارت سنکلپ یاترا شروع کی گئی ہے۔
وزیر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ہند کی پہل قدمیوں نے سرکاری خدمات کو براہ راست لوگوں کے گھروں تک پہنچایا ہے۔ افراد کو اب ایس سی سرٹیفکیٹس، ایس ٹی سرٹیفکیٹس،جیسے دستاویزات اور دیگر فوائد کے لیے ایس ڈی ایم آفس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سہولتیں اب ان کے گھروں کے قریب ہی قابل رسائی ہیں۔انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے فعال طور پراپنا تعاون کریں۔
اس کے ساتھ ہی، شیو نگر اور ساؤتھ شیو نگر اے ڈی سی گاؤں کے علاقوں میں لاگو وِکست بھارت سنکلپ یاترا منڈوی بلاک کے تحت بننکوبرا پاڑہ میں منعقد ہوئی تاکہ مختلف مرکزی پروجیکٹوں کو عوام تک آسانی سے قابل رسائی بنایا جا سکے۔
کیمپ کے دوران، آیوشمان بھارت صحت بیمہ کارڈ کے لیے اندراج کرنے کے لیے مقامی لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ مرکزی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ‘‘ہمارا سنکلپ -وِکست بھارت’’ کے عنوان سے ایک موبائل وین بھی گاؤں گاؤں میں گشت لگاتی ہے۔ ان دونوں کیمپوں میں مختلف محکموں کے سرکاری نمائندے اور مقامی بینک کے اہلکار موجود تھے۔ 43 گاؤں والوں نے اپنی صحت کی جانچ کروائی، 45 افرادنے آیوشمان بھارت صحت بیمہ کارڈ کے لیے درخواست دی، اور 14 افرادنے پی ایم اجوّلا یوجنا کے تحت ایل پی جی گیس کنکشن کے لیے درخواست دی۔
اس سے پہلے، منگل کو وِکست بھارت سنکلپ یاترا کی موبائل بیداری مہم کی موٹرگاڑی منڈوی بلاک کے دو اے ڈی سی گاؤں پہنچی تھی، جس سے مقامی آبادی میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوا۔آئی ای سی وین نے پہلے دین بندھو نگر اے ڈی گاؤں اور بعد میں منڈوی کے کوچر گاؤں کا سفر کیا اوراس دوران حکومت کے منصوبوں اور پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ دوسری جانب ضلعی اور بلاک انتظامیہ کے اقدام کے تحت مختلف پروگراموں اور انتظامی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ان کیمپوں میں مختلف دفاتر اور بینکوں نے گاؤں والوں کے سامنے سرکاری سہولیات کی وضاحت کی۔ بہت سے شرکاء، خاص طور پر خواتین، نے پی ایم اجوّلا گیس کنکشن حاصل کرنے، بینک کھاتوں کو کھولنے، اور آدھار نمبر کو لنک کرنے کے لیے خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
ان گاؤ ں میں، ریاستی محکمہ صحت نے ہیلتھ کیمپس کا بھی انعقاد کیا، جس میں مختلف بیماریوں کی مفت جانچ کی پیشکش کی گئی۔ بلاک آفس نے بتایا کہ دین بندھو نگر سروس کیمپ میں 9 لوگوں نے مختلف اسکیموں کے لیے درخواست دی، 11 لوگوں نے کوچر گاؤں کمیٹی کیمپ میں درخواست دی، اور 11 نے بینکوں میں کے وائی سی کے لیے دستاویزات جمع کرائیں۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ م ش
U. No.1309
(Release ID: 1979010)