قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے جن جاتیہ گورو دیوس کے ہفتہ بھر چلنے والے تقریبات کے حصے کے طور پر نئی دہلی کے قومی قبائلی تحقیقی ادارے میں # آدی ویکھیان پروگرام کا افتتاح کیا
جن جاتیہ گورو دیوس کی تقریب میں قبائلی عوام کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پہل کو نئی رفتار دی ہے:جناب ارجن منڈا
Posted On:
22 NOV 2023 7:20PM by PIB Delhi
قومی قبائلی تحقیقی ادارہ (این ٹی آر آئی) نے جن جاتی گورودیوس کے ہفتہ بھر چلنے والی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج نئی دہلی کے این ٹی آر آئی احاطے میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے حصہ لینے والے قبائلی مفکروں، ادیبوں اور لیڈروں کی عینک سے قبائلی ترقی کے موضوع پر ایک کانفرنس آدھی ویکھیان کا اہتمام کیا۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے قومی قبائلی تحقیقی ادارہ (این ٹی آر آئی) میں مہمان خصوصی کے طور پر آدی ویکھیان پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیرموصوف نے پروگرام کے دوران قبائلی پدم ایوارڈ یافتہ محترمہ اوشابارلے جی (پنڈوانی گلوکارہ)، پدم شری پروفیسرجنوم سنگھ سوی ، جھارکھنڈ (زبان کے محافظ ہو) اور اہم قبائلی کامیاب افراد کو اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ ہم قبائلی فخر کی نشان دہی کے لیے ہر سال 15 نومبر کو ‘جن جاتیہ گورو دیوس ’منا رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس نے قبائلی مسائل پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے اور ملک میں قبائلی افراد کے مستقبل کو نئی سمت دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ 15 نومبر ہمیشہ سے ہی قبائلیوں کے لیے ایک اہم دن رہا ہے، لیکن اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، اس نے ایک نئے بیانیے کو شروع کرنے میں مدد کی ہے اور قبائلیوں کی ہمہ گیر فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اقدامات کو نئی رفتار دی ہے۔
جناب ارجن منڈا نے کہا کہ آج کا ‘آدی ویکھیان’کثیر جہتی پروگرام ہے، جس میں قبائلی مفکرین، لیڈروں اور مصنفین کی عینک سے قبائلی زندگی، ثقافت، زبان اور معاش کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایک طرف یہ ایک موقع کی نمائندگی کرتا ہے، دوسری طرف یہ بات چیت اور آگے کا راستہ طے کرنے کا چیلنج بھی پیش کرتا ہے۔
قبائلی زبانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جب نئی قومی تعلیمی پالیسی بنائی گئی، تو اس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی علاقوں میں بولی جانے والی قبائلی زبانوں اور بولیوں کو بھی مناسب جگہ دی جائے۔ اسی مناسبت سے نئی قومی تعلیمی پالیسی میں قبائلی زبانوں کے تحفظ اور فروغ پر زور دیا گیا ہے۔
جناب ارجن منڈا نے وضاحت کی کہ حالیہ برسوں میں حکومت کی طرف سے قبائلی لوگوں کے لیے بہت سے اہم اقدامات شروع کیے گئے ہیں ،جن میں حالیہ 24000 کروڑ روپے کاپی وی ٹی جی مشن، آدی آدرش گرام یوجنا، سکل سیل مشن، 740 ایکلویہ ماڈل اسکولوں کا قیام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں قومی قبائلی تحقیقی ادارہ ، ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر اب زمینی سطح کی تحقیق کی بنیاد پر قبائلیوں کے لیے حقیقت پسندانہ پالیسی سازی کے لیے معلومات فراہم کرکے اس فیصلہ سازی کو مزید تحریک دے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ریاستوں میں واقع 27 قبائلی تحقیقی اداروں کے کام کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کا وژن بھی فراہم کرے گا۔
وزیر موصوف نے تقریب میں بڑی تعداد میں قبائلی شرکاء سے کہا کہ وہ بھگوان برسا منڈا پر فخر کریں اور قبائلی بہبود اور ترقی کی اسکیموں کی ذمہ داری لے کر ان کی قربانیوں پر فخر کریں اور ان کے فوائد کو آخری آدمی تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔
مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا نے قبائلی اسٹالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نمائشوں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبائلی کاریگروں کے ساتھ سرگرمی سے حصہ لیا۔
سریندر ناتھ ترپاٹھی (ڈائریکٹر جنرل، آئی آئی پی اے) نے مختلف مخصوص قبائلی برادریوں اور بھرپور مقامی تاریخ، ثقافتی ورثے اورفن کے مطالعہ کو آگے بڑھانے میں این ٹی آر آئی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
قبائلی امور کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری،محترمہ آر جیا نے قومی قبائلی تحقیقی ادارہ (این ٹی آرآئی) اور ریاستی ٹی آر آئیز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قبائلی فن و ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کے لیے این ٹی آر آئی کی طرف سے اٹھائے گئے پہل کے بارے میں بھی بات کی اور یہ بتایا کہ کس طرح آدی ویکھیان قبائلی ٹیلنٹ اور مسائل کو پیش منظر میں لانے کی کوشش کرتی ہے۔
اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت کی سکریٹری جناب انل کمار جھا؛ ایم او ٹی اے کے او ایس ڈی جناب ویبھو نیر،؛ ایم او ٹی اے کی ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ آر جیا اور این ای ایس ٹی کے کمشنر اسیت گوپال ، وزارت کے سینئر افسران اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ قبائلی فنکاروں نے اپنی جاندار پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
*****
ش ح ۔ ع ح ۔ج ا
U. No.1300
(Release ID: 1978987)
Visitor Counter : 94