وزارت اطلاعات ونشریات

نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائرکٹر مدھر بھنڈارکر کی 54 ویں آئی ایف ایف آئی میں بات چیت سیشن کی مسحور کن میزبانی


فلم سازی ایک ایسا سفر ہے جہاں ناکامی ہی کامیابی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوتی ہے: مدھربھنڈارکر

Posted On: 22 NOV 2023 6:29PM by PIB Delhi

قومی انعام یافتہ ہندوستانی فلم ساز، اسکرپٹ  رائٹر اور پروڈیوسر مدھربھنڈارکر نے آج گوا میں کلا اکیڈمی میں 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول(IFFI) کے حصے کے طور پر بات چیت کا دلچسپ سیشن کیا۔ فلم تجزیہ کا اور فلم ناقد ترن آدرش کے ساتھ دلچسپ گفتگو کے دوران ناقدین کی ستائش سمیٹنے والے ڈائریکٹر نے سینما کے مختلف پہلوؤں اور اسٹوری بیان کرنے کی آزمائشوں اور محرکات پر روشنی ڈالی۔

اپنی منفرد فلموں کے لئے مشہور بھنڈارکر نے کہانی بیان کرنے کی تخلیقی صلاحیت اور سنیما کی پیچیدگیوں کو بیان کیا۔

بات چیت کے دوران اس بات پر سیرحاصل بات ہوئی کہ کس طرح حقیقت اور سنیما کے درمیان تال میل لایا جاتا ہے۔ بھنڈارکر نے کہا کہ ایک فلم دراصل ایک خیال سے جنم لیتی ہے۔ حقیقت پسندانہ سنیما ہماری فلم سازی کے منظرنامے میں اہم مقام رکھتی  ہے۔ حقیقت پسندانہ  فلم گہرے جذبوں کی عکاسی کرتی ہے اور اس میں فنکاری اور کمرشل اثرات دونوں کا امتزاج ہوتا ہے۔

فلم سازی میں تحقیق کے اہم رول پر بات کرتے ہوئے بھنڈاکر نے اپنے اپنے فن کا بنیادی نکتہ قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ ریسرچ فلم سازی کا یو ایس پی ہے۔ یہ داستان گوئی کی بنیاد ہے۔

فلم سازوں کو درپیش آزمائشوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے خاص طور سے مالیات اور تخلقی آزادی پر بھنڈارکر نے کھل کر بات کی اور کہا کہ باکس آفس پر کامیابی کا کوئی لگا بندھا اصول نہیں ہے۔ مالی صورتحال اور متن کی آزادی سب سے بڑے چینلج ہوتے ہیں۔

جناب بھنڈارکر نے کہا کہ ناکامی تخلیقی عمل کا اٹوٹ حصہ ہے۔ فلم سازی ایک ایسا سفر ہے جہاں ناکامی ہی کامیابی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوتی ہے۔ ناکامی زیادہ معیاری متن کی تیاری کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔

ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو مشورہ دیتے ہوئے بھنڈارکر نے خود شناسی اور خود اعتمادی کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے صلاح دی کہ فلم سازی میں تخلیقی اطمنان کے لئے خود اپنا قائل ہونا ضروری ہے۔ یہ آسان راستہ نہیں ہے لیکن اسکرپٹ پر اور خود پر بھروسہ ہو تو یہ ممکن ہے۔

مشہور ومعروف فلم ساز نے کہا کہ میں اپنی فلموں کے لئے سماج سے تحریک لیتا ہوں ، معاشرے کی نبض پہنچاننا فلم کو اسکرین پر مقبول بنانے کے لئے لازمی ہے۔

آخر میں ، بھنڈارکر نے اثر انگیز سنیما کے لئے اسکرین پلے کی اہمیت کو اجگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ساتھ لے کر چلنے والا اسکرین پلے اچھی فلم کی پہچان ہے۔

*****

U.No:1288

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1978932) Visitor Counter : 73


Read this release in: Kannada , English , Marathi , Hindi