خلا ء کا محکمہ
ہندوستان کی خلائی معیشت خاص طور پر پچھلے تقریباً دس برسوں میں اور اس سے بھی زیادہ وزیر اعظم مودی کے دور میں پچھلے 5 برسوں میں اضافہ پذیر ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
آزادی کے بعد سے ہندوستان کے سفر میں سائنسی تغیر میں پچھلا دس سال زبردست انقلابی رہا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ارضیاتی ٹکنالوجی سے متعلق صلاحیت سازی کا پروگرام شروع کیا
Posted On:
22 NOV 2023 6:22PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان کی خلائی معیشت خاص طور پر پچھلے تقریباً دس برسوں میں اور اس سے بھی زیادہ وزیر اعظم مودی کے دور میں پچھلے 5 برسوں میں اضافہ پذیر رہی۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہندوستان کی کوانٹم لیپ سے حیران غیر ملکی تجارتی ماہرین نے اندازہ لگایا ہے خلائی شعبے کے کھلنے، خلائی صنعتوں اور صنعت کے روابط کے ابھرنے کی وجہ سے، ہندوستان کی خلائی معیشت آنے والے سالوں میں 100 بلین ڈالرتک پہنچ سکتی ہے۔
آزادی کے بعد سے ہندوستان کے سفر میں سائنسی تغیر میں پچھلا دس سال زبردست انقلابی رہا اور جہاں تک اسپیس اینڈ جیو اسپیس اور پورے ایکو سسٹم کا تعلق ہے، یہ پچھلے پانچ سالوں میں اور بھی زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔
سائنس اور ٹکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز پر صلاحیت سازی کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس کا اہتمام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسرو اور کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروگرام اور ایس وی اے ایم ٹی وی اے لینڈ میپنگ میں جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا كہ خلائی ٹیکنالوجی آہستہ آہستہ ہندوستان کی مجموعی معیشت کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنتی جا رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی ترقی کی معیشت میں مجموعی طور پر ویلیو ایڈیشن میں اس کا یہ کردار بڑھتا جا رہا ہے۔
تحقیق، ماہرین، نئی صنعتوں اور انڈسٹری کے درمیان مزید ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو ایک اہم ایجنسی ہونے کے ناطے اس اقدام کے لیے مناسب طور پر آگے آیا ہے۔ یہ ’مكمل سائنس، پوری قوم‘ کے نقطہ نظر کو حاصل کرنے کی ایک بڑی کوشش بھی ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ارضیاتی ٹیکنالوجی اور اس کی ایپلی کیشنز پر صلاحیت سازی کا پروگرام بیداری پیدا کرے گا اور نوجوانوں کو اس کا وسیع استعمال کرنے کی ترغیب دینے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا كہ ہمیں اس طرح کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کی زیادہ کثرت سے اور زیادہ وسیع پیمانے پر ضرورت پڑسکتی ہے۔ بہر حال کم از کم آج سے ہم نے اس کی اہمیت کو محسوس کیا ہے، ہم نے اسے ادارہ جاتی بنانے کی کوشش کی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن اس پورے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم لاحقہ ہوگا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ آج کے نوجوان امرت کال کے ذریعے بھارت کو دیکھیں گے اور سوورنمکال میں ملک کی شاندار شمولیت کا جشن منائیں گے جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے انڈیا ایٹ 2047 کے لیے تصور کیا تھا۔
اس تقریب میں ڈپارٹمنٹ آف اسپیس كے سکریٹری اور اسرو كے چیرمین جناب ایس سوما ناتھ، سی بی سی کے چیرمین جناب عادل زین بھائی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:1286
(Release ID: 1978909)
Visitor Counter : 107