وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

گوا میں افی 54 میں  وجے سیتھوپتھی اور خوشبو سندر کے ساتھ بات چیت کا سیشن


اداکاری کا کوئی خاص فارمولا نہیں ہے: اداکار وجے سیتھوپتھی

گوا میں کلا اکیڈمی میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) میں ایک شاندار ‘ان-کنورسیشن’ سیشن کے دوران معروف اداکار وجے سیتھوپتھی نے سینئر  اداکارہ خوشبو سندر کے ساتھ، اپنے سینما کے سفر پر اپنے تجربات اور خیالات کے بارے میں  معلومات  کا اشتراک کیا۔

وجے سیتھوپتھی ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ ان کا پہلا مرکزی کردار سینو راماسامی کی تھینمرکو پاروواکترو میں تھا جس نے تین قومی ایوارڈز جیتے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-5-1CZUT.jpg

اپنی اداکاری کی مہارت کے بارے میں اپنے سفر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وجے سیتھوپتی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں نہیں جانتا۔ ہندوستانی فلمی انڈسٹری میں ایک ورسٹائل شخصیت کے طور پر، انہوں نے انکشاف کیا کہ کرداروں کے لیے ان کی تیاری میں فلمی برادری میں بڑے اذہان کے ساتھ بحث و مباحثے اور دلائل سے سیکھنا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-5-21W91.jpg

مختلف کرداروں میں اپنی شبیہہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے، سیتھوپتھی نے اس بات پر زور دیا کہ سامعین فلم کے ستارے کی بجائے کہانی اور کرداروں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ جب اداکاری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ذہن کو آزادی دینے اور کردار  میں ڈوبنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ اداکاری کا کوئی فارمولا نہیں ہے اور کہا کہ کردار کو جینے میں پوری طرح غرق ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-5-3TV8C.jpg

 

فلم سپر ڈیلکس میں ایک مخنث  کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جس نے انہیں قومی ایوارڈدلایا، جناب  سیتھوپتھی نے کہا  کہ انہوں نے مخنث  افراد کو درپیش حقیقی زندگی کی جدوجہد کو پیش کرنے کی کوشش کی۔

شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے زمین سے جڑے رہنے کیلئے سیکھنے کے جذبے کو قائم رکھنے  کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جب ان سے ولین کے کرداروں کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تو جناب سیتھوپتی نے مخصوص کرداروں تک محدود رہنے سے بچنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے اسکرپٹ کی بنیاد پر مختلف کرداروں کو تلاش کرنے کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا۔

افی میں ’ان-کنورسیشن‘ اور ’ماسٹر کلاس‘ سیشنوں کا تصور ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی) نے کیا ہے۔

***

 (ش ح –ع ح)

U.No:1281

iffi reel

(Release ID: 1978846) Visitor Counter : 106